BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

ایران میں کشیدگی کم، جغرافیائی و سیاسی خطرات کے اثرات ختم، تیل کی قیمتوں میں گراوٹ

  • عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 63.85 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں پیر کو تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ ایران میں جاری شہری بدامنی میں کمی آنا ہے۔ اس صورتحال نے امریکہ کی جانب سے کسی ممکنہ حملے یا مداخلت کے خدشات کو کم کر دیا ہے، جو بصورتِ دیگر مشرقِ وسطیٰ کے اس بڑے پیداواری ملک سے سپلائی متاثر کر سکتا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کے سودے 28 سینٹس کی کمی کے ساتھ 63.85 ڈالر فی بیرل پر ہوئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 36 سینٹس گر کر 59.08 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ گراوٹ ایران پریمیم کے خاتمے کی وجہ سے ہوئی ہے جس نے گزشتہ ہفتے قیمتوں کو 12 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا تھا۔ ایرانی حکام کی جانب سے احتجاج پر قابو پانے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت سے پیچھے ہٹنے کے اشاروں نے سپلائی میں رکاوٹ کے خدشات کو زائل کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں 34 لاکھ بیرل کا بڑا اضافہ بھی قیمتوں پر دباؤ کا باعث بنا، جو تجزیہ کاروں کی توقعات کے برعکس تھا۔

پیر کو مارٹن لوتھر کنگ جونیئر ڈے کی مناسبت سے امریکی مارکیٹیں بند ہونے کی وجہ سے کاروبار کا حجم محدود رہا۔

تیل کی عالمی منڈی کی نظریں اب وینزویلا اور چین پر بھی مرکوز ہیں۔ چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں وہاں ریفائنری کی پیداوار اور خام تیل کی نکاسی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق وینزویلا میں امریکی کمپنی شیورون کو پیداواری لائسنس دینے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم وہاں سے فوری طور پر بڑے پیمانے پر سپلائی بڑھنے کے امکانات کم ہیں۔ فی الحال مارکیٹ میں استحکام کی توقع کی جا رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.