BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ایف بی آر کا بڑا ایکشن، شاہانہ طرزِ زندگی دکھانے والے ٹیکس چور اب ریڈار پر

  • ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل فعال
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ ان ہزاروں افراد کے خلاف کارروائی کرے گا جو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز (سوشل میڈیا) پر اپنی دولت اور اخراجات کی نمائش تو کرتے ہیں لیکن ٹیکس چوری میں ملوث ہیں یا اپنی آمدنی اور اثاثوں کو چھپاتے ہیں۔

ایف بی آر کے بدھ کو جاری کردہ ایک اعلان کے مطابق لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل جو کہ ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن-ان لینڈ ریونیو کے تحت قائم کیا گیا ہے، ایک مخصوص یونٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس یونٹ کا بنیادی مقصد ٹیکس کی تعمیل کو مضبوط بنانا اور ٹیکس چوری کی روک تھام کرنا ہے۔

یہ سیل ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دولت اور اخراجات کی عوامی سطح پر کی جانے والی نمائش کی باقاعدہ نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور سوشل میڈیا انٹیلی جنس سمیت جدید تجزیاتی تکنیکوں کا استعمال کرتا ہے۔

مشاہدہ کیے گئے طرزِ زندگی، اثاثوں اور اخراجات کے نمونوں کا اعلان کردہ آمدنی اور دولت کے ساتھ سخت کراس ویریفکیشن (تقابلی جانچ) کے ذریعے، یہ سیل انکم ٹیکس گوشواروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عوامی طور پر نظر آنے والی خوشحالی کے اشاروں کے درمیان نمایاں فرق کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایف بی آر نے مزید کہا کہ یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، ریونیو اہداف حاصل کرنے اور معاشرے کے تمام طبقات میں منصفانہ اور شفاف ٹیکس نظام کو فروغ دینے کے لیے ایف بی آر کی اسٹریٹجک کوششوں کا ایک اہم حصہ ہے۔

Comments

Comments are closed.