دیوان آٹوموٹیو انجینئرنگ نے سی ای او اور چیئرمین کی تعیناتی کر دی
- یہ پیش رفت آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو نوٹس کے ذریعے شیئر کی گئی
دیوان آٹوموٹیو انجینئرنگ لمیٹڈ (ڈی ڈبلیو اے ای) نے جمعہ کے روز اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تعیناتی کا اعلان کیا۔
یہ پیش رفت آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو نوٹس کے ذریعے شیئر کی گئی۔
نوٹس میں بتایا گیا کہ سید مقبول علی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا، جبکہ اشتیاق احمد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا۔
اشتیاق احمد جو یونیورسٹی آف کراچی کے سینٹ پیٹرک کالج سے کامرس گریجویٹ ہیں، نے 1976 میں پاکستان ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی۔
انہیں پاکستان ایئر فورس، شاہین فاؤنڈیشن، پی اے ایف اور انشورنس صنعت میں شاندار خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے نوازا گیا۔
ڈی ڈبلیو اے ای، یوسف دیوان کمپنیز کا حصہ، ٹریکٹرز، لائٹ کمرشل وہیکلز اور موٹر سائیکلوں کی اسمبلی کے ساتھ پروگریسو مینوفیکچر اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے، نیز متعلقہ پرزے اور آلات کی تجارت/مینوفیکچرنگ بھی کرتا ہے۔




















Comments