میرا برانڈ پاکستان ایکسپو میں 400 سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی شرکت
- مقامی کاروباری اداروں کے لیے عالمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد انتہائی ناگزیر ہے ، سی ای او گرو سیف سعد عبدالوہاب
کراچی ایکسپو سینٹر میں 3 اور 4 جنوری 2026 کو منعقد ہونے والی میرا برانڈ پاکستان ایکسپو 2026 میں 400 سے زائد برانڈز نے شرکت کی۔
پاکستان بزنس فورم (کراچی چیپٹر) کے زیر اہتمام منعقدہ اس نمائش میں گرو سیف نے بطور آفیشل پارٹنر اور اسپانسر شرکت کی۔ ایکسپو کے دوران گرو سیف نے شریک برانڈز کو بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی، خاص طور پر پیشہ ورانہ صحت و سلامتی، ماحول اور فائر سیفٹی کے شعبے ترجیح رہے ، تاکہ عالمی منڈیوں تک ان کی رسائی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا جا سکےجب کہ انہیں ISO سرٹیفیکیشن اور دیگر سماجی و قانونی تعمیل کے تقاضوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گرو سیف کے سی ای او سعد عبدالوہاب نے کہا کہ مقامی کاروباری اداروں کے لیے بین الاقوامی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ان ضابطوں پر عمل درآمد انتہائی ناگزیر ہے۔

























Comments
Comments are closed.