BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
مارکٹس

ایس ای سی پی نے سگنیچر ریزیڈنسی ریٹ آئی پی او کے لیے پراسپیکٹس کی منظوری دے دی

  • مارکیٹ مبصرین لسٹنگز میں اضافے کو سرمایہ جاتی منڈیوں کے ذریعے فنانسنگ پر اجرا کنندگان کے اعتماد کی بحالی کی علامت قرار دے رہے ہیں
شائع January 2, 2026 اپ ڈیٹ January 2, 2026 10:09pm

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سگنیچر ریزیڈنسی ریئٹ (ایس آر آر) کی آفر فار سیل اور ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے لیے پراسپیکٹس کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پر اس کی لسٹنگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق اس پیشکش میں 82.5 لاکھ یونٹس شامل ہیں، جو ریئٹ کے کل یونٹس کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ آفر فار سیل موجودہ یونٹ ہولڈرز کی جانب سے کی جا رہی ہے، جو اپنے حصص کا ایک چوتھائی حصہ تناسب کے ساتھ عام عوام کو فروخت کریں گے۔

سگنیچر ریزیڈنسی ریئٹ ایک شریعت کے مطابق ڈیولپمنٹل ریئٹ اسکیم ہے، جس کا انتظام عارف حبیب ڈولمین ریئٹ مینجمنٹ لمیٹڈ کر رہا ہے۔

یہ آئی پی او جاری مالی سال 2025-26 کے دوران پی ایس ایکس کے مین بورڈ پر پانچویں لسٹنگ ہوگی، جبکہ رواں سال لسٹ ہونے والی یہ دوسری ریئٹ اسکیم ہوگی۔ اس اضافے کے بعد پی ایس ایکس پر لسٹڈ ریئٹ اسکیموں کی مجموعی تعداد پانچ ہو جائے گی۔

مارکیٹ مبصرین لسٹنگز میں اضافے کو سرمایہ جاتی منڈیوں کے ذریعے فنانسنگ پر اجرا کنندگان کے اعتماد کی بحالی کی علامت قرار دے رہے ہیں، جس کے ساتھ ساتھ ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع میں بھی وسعت آ رہی ہے۔

ایس ای سی پی نے کہا کہ پی ایس ایکس پر لسٹنگز میں تیزی مقامی سرمایہ تشکیل میں معاون ثابت ہو رہی ہے، مالی شمولیت کو مضبوط بنا رہی ہے اور شفافیت کے ساتھ کارپوریٹ گورننس کے معیارات کو بہتر کر رہی ہے۔

ریگولیٹر کے مطابق اس نے حال ہی میں پبلک آفرنگ ریگولیشنز 2017 میں نظرثانی کی ہے تاکہ منظوری کے دورانیے میں کمی اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری لا کر آئی پی او کے عمل کو مزید ہموار بنایا جا سکے۔ ان اصلاحات کا مقصد اجرا کنندگان کے لیے سرمایہ تک رسائی کو آسان بنانا اور سرمایہ کاروں کے لیے آئی پی او کا تجربہ بہتر بنانا ہے۔

Comments

200 حروف