مارکٹس
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، چاندی بھی سستی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 124.890 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4328.920 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 124.890 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4328.920 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 12489 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 11240 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1469 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 463 روپے کی کمی سے 7267 روپے ہوگئی۔



















Comments