پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائش گاہ کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی مذمت
- اس طرح کی گھناؤنی حرکت امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، بیان
وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکت امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
وزیراعظم محمد نے کہا کہ پاکستان روس کے صدر اور روسی حکومت و عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم ہر قسم کے تشدد اور ایسے تمام اقدامات کی پُرزور مذمت کا اعادہ کرتے ہیں جو سلامتی کو نقصان پہنچانے اور امن کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کئے جائیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔




















Comments