BR100 Increased By (0.82%)
BR30 Increased By (1.08%)
KSE100 Increased By (0.77%)
KSE30 Increased By (0.82%)
BAFL 57.88 Increased By ▲ 1.45 (2.57%)
BIPL 23.44 Increased By ▲ 0.13 (0.56%)
BOP 28.65 Increased By ▲ 1.14 (4.14%)
CNERGY 12.80 Increased By ▲ 0.08 (0.63%)
DFML 15.95 Increased By ▲ 0.07 (0.44%)
DGKC 184.63 Increased By ▲ 1.33 (0.73%)
FABL 91.19 Increased By ▲ 0.49 (0.54%)
FCCL 52.83 Increased By ▲ 0.21 (0.4%)
FFL 12.94 Decreased By ▼ -0.03 (-0.23%)
GGL 20.08 Increased By ▲ 0.42 (2.14%)
HBL 287.66 Increased By ▲ 3.04 (1.07%)
HUBC 193.18 Increased By ▲ 4.56 (2.42%)
HUMNL 8.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
KEL 5.83 Increased By ▲ 0.03 (0.52%)
LOTCHEM 24.13 Increased By ▲ 1.20 (5.23%)
MLCF 91.38 Increased By ▲ 0.97 (1.07%)
OGDC 303.68 Increased By ▲ 1.22 (0.4%)
PAEL 32.82 Increased By ▲ 0.07 (0.21%)
PIBTL 13.03 Decreased By ▼ -0.18 (-1.36%)
PIOC 235.49 Increased By ▲ 1.99 (0.85%)
PPL 215.08 Decreased By ▼ -0.19 (-0.09%)
PRL 94.16 Decreased By ▼ -1.93 (-2.01%)
SNGP 89.66 Decreased By ▼ -0.54 (-0.6%)
SSGC 22.94 Increased By ▲ 0.22 (0.97%)
TELE 6.81 Increased By ▲ 0.10 (1.49%)
TPLP 12.44 Increased By ▲ 0.92 (7.99%)
TRG 53.62 Decreased By ▼ -1.09 (-1.99%)
UNITY 7.72 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.02 (-2.08%)
پاکستان

پاکستان کا افغان فائرنگ سے سرحدی ضلع میں ایک شخص کی ہلاکت کا دعویٰ

  • ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان کے مطابق بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز مؤثر اور بھرپور کارروائی کر رہی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے ایک علاقائی عہدیدار نے بتایا کہ افغانستان کی سرحد کے قریب وزیرستان کے علاقے میں افغان طالبان کی جانب سے شہری گھروں اور ایک بازار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

لوئر جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ منگل کو ہونے والی ’’بلااشتعال‘‘ فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز ’’مؤثر اور بھرپور کارروائی‘‘ کر رہی ہیں۔

افغان طالبان نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے منگل کو صوبہ پکتیکا میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر اور قریبی سکیورٹی تنصیبات پر ڈرون کے ذریعے چار حملے کیے۔

افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان صدیق اللہ نصرت نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کے ایک قریبی فوجی اڈے پر جوابی کارروائی کے دوران متعدد پاکستانی فوجی جاں بحق یا زخمی ہوئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

یہ تشدد ایسے وقت میں ہوا ہے جب چند روز قبل افغان طالبان نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مسائل سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان شدت پسندی کے معاملے پر اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کا الزام ہے کہ کابل ایسے شدت پسندوں کو پناہ دے رہا ہے جو سرحد پار حملے کرتے ہیں۔

طالبان حکومت اس الزام کی تردید کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ شدت پسندی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

Comments

200 حروف