BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

میزان بینک نے ڈاکٹر سید عامر علی کو صدر اور سی ای او مقرر کر دیا

  • عرفان صدیقی میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے
شائع اپ ڈیٹ

قیادت میں ایک اہم تبدیلی کے تحت پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی بینک، میزان بینک لمیٹڈ (ایم ای بی ایل) نے ڈاکٹر سید عامر علی کو اپنا صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقرری 30 دسمبر 2025 سے نافذالعمل ہوگی جس میں وہ بانی صدر اور سی ای او عرفان صدیقی کی جگہ لیں گے۔

لسٹڈ اسلامی بینک نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایک) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمیں آپ کو مطلع کرنا ہے کہ بانی صدر و سی ای اوعرفان صدیقی کی جگہ ڈاکٹر سید عامر علی کو 30 دسمبر 2025 سے میزان بینک لمیٹڈ کا صدر اور سی ای او مقرر کردیا گیا ہے۔

عرفان صدیقی میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عرفان صدیقی کی قیادت، انتھک محنت اور ان کی گراں قدر خدمات کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے جن کی بدولت میزان بینک قائم ہوا اور ترقی کرکے پاکستان کی کارپوریٹ تاریخ کی ایک عظیم کامیابی اور عالمی اسلامی بینکاری کی صنعت میں ایک نئی مثال بن کر ابھرا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ان کی مستقل وابستگی اور پیش قدمی کا کردار ملک میں اسلامی بینکنگ کی بنیاد رکھنے اور بینک کی شاندار ترقی اور کامیابی کے سفر کو آگے بڑھانے میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

میزان بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق ڈاکٹر سید عامر علی ایک تجربہ کار اسلامی بینکنگ پروفیشنل ہیں جنہوں نے فنانس، اکاؤنٹنگ، بزنس اور قانون میں تعلیمی قابلیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے فنانس، ٹریژری، سرمایہ کاری اور کارپوریٹ بینکنگ میں 20 سال سے زائد تجربہ حاصل کیا اور اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، شیل، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ اور میزان بینک سمیت ملکی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

علی نے پہلی بار 2006 میں میزان بینک میں شمولیت اختیار کی جہاں انہوں نے کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ گروپ کی قیادت کی، اس کے بعد 2018 میں بینک اسلامی میں منتقل ہوئے اور 2023 میں دوبارہ میزان بینک میں شامل ہوگئے۔

Comments

Comments are closed.