ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے انڈیپینڈنٹ ایویلیوایشن ڈپارٹمنٹ (آئی ای ڈی) نے ’پاکستان: پوسٹ-فلڈ نیشنل ہائی ویز ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ جس کا تخمینہ لاگت 218.8 ملین امریکی ڈالر ہے کو کم از کم کامیاب قرار دیا ہے۔
2010 کی تباہ کن سیلاب کے بعد شروع کیے گئے پوسٹ-فلڈ نیشنل ہائی ویز ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کو ایک حال ہی میں جاری ہونے والی ویلیڈیشن رپورٹ کے مطابق متعلقہ اور مؤثر قرار دیا گیا، لیکن یہ کم مؤثر اور کم پائیدار پایا گیا۔ یہ درجہ بندی پروجیکٹ کمپلیشن رپورٹ سے مختلف ہے جس میں اس اقدام کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔
196.9 ملین ڈالر کے اے ڈی بی قرض کی معاونت سے اس پروجیکٹ نے خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں 201 کلومیٹر قومی شاہراہوں اور 21 پلوں کی بحالی میں مدد دی جس سے سیلاب زدہ علاقوں میں اہم نقل و حمل کے روابط بحال ہوئے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹس قائم کیے گئے اور عملے کو بعد از آفت ٹریفک کے مسائل سنبھالنے کی تربیت دی گئی۔
پروجیکٹ کمپلیشن رپورٹ (پی سی آر) نے اس منصوبے کو موزوں قرار دیا۔ تکمیل کے وقت اس کی انٹرنل ریٹ آف ریٹرن (ای آئی آر آر) 17.1 فیصد رہی جب کہ منصوبے کے آغاز (تخمینہ) کے وقت یہ 20 فیصد تھی۔
آئی ای ڈی نے اس بات کی تصدیق کے لیے ناکافی شواہد پائے کہ اہم نتائج کے اہداف، جیسے محفوظ اور مؤثر ٹریفک کا بہاؤ، منصوبے کے مطابق حاصل ہوئے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ پروجیکٹ میں شامل ابتدائی 12 پل منسوخ کردیے گئے اور بعد میں حکومتی فنڈز سے مکمل کیے گئے جس سے یہ دعویٰ کمزور ہو گیا کہ تمام نتائج اے ڈی بی کے قرض کے تحت فراہم کیے گئے۔
پائیداری کے حوالے سے بھی خدشات پیدا ہوئے۔ اگرچہ پاکستان کی سڑکوں کی دیکھ بھال زیادہ تر ٹول ریونیو سے فنڈ کی جاتی ہے، لیکن جائزہ لینے والوں نے کہا کہ رپورٹ میں واضح ثبوت نہیں ملے کہ آپریشنز اور مینٹیننس کے بجٹ طویل مدتی طور پر بحال شدہ اثاثوں کی حفاظت کے لیے کافی ہیں۔
آئی ای ڈی کی رپورٹ میں نوٹ کیا گیا کہ یہ منصوبہ بدستور اہم اور اثر انگیز ہے جس نے تباہ کن سیلاب کے بعد کمیونٹیز کو دوبارہ جوڑنے اور بحالی میں مدد فراہم کی لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ کمزور مانیٹرنگ، نامکمل نتائج، اور دیکھ بھال (مینٹیننس) کے لیے غیر یقینی مالی وسائل نے بالآخر اس کی مجموعی ریٹنگ کو کم کر دیا۔
ویلیڈیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ پروجیکٹ کی کارکردگی کا جائزہ 2026 میں تیار کیا جانا چاہیے، کیونکہ فزیکلی تکمیل کو دو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

























Comments
Comments are closed.