BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کھیل

پی ایس بی نے نیٹ بال فیڈریشن کی اہم شخصیات پر پابندی عائد کردی

  • پابندی عائد کیے گئے تمام عہدیداران کو ہر قسم کی اسپورٹس سرگرمیوں میں شرکت، نمائندگی اور وابستگی سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے
شائع December 27, 2025 اپ ڈیٹ December 27, 2025 05:23pm

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے مالی بے ضابطگیوں اور مطلوبہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے فیڈریشن کی اہم شخصیات پر پابندی عائد کر دی۔

آج نیوزکے مطابق پابندی کی زد میں آنے والوں میں سابق صدر مدثر آرائیں اور سیکریٹری جنرل گوہر رضا شامل ہیں جب کہ قرۃالعین، تنویر احمد، محمد ریاض اور سہیل احمد کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پابندی عائد کیے گئے تمام عہدیداران کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہر قسم کی اسپورٹس سرگرمیوں میں شرکت، نمائندگی اور وابستگی سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ایس بی نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی موجودہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات دن کے اندر مکمل اور اصل مالی ریکارڈ جمع کرائے۔ اس دوران مالی سال 2022 اور 2023 کے لیے جاری کیے گئے 65 ملین روپے کے فنڈز کے استعمال کا مکمل حساب بھی طلب کیا گیا تھا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق بارہا مہلت کے باوجود مطلوبہ مالی ریکارڈ فراہم نہ کیا جانا سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Comments

200 حروف