BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ایم ٹی ایل اپنےٹریڈ مارک کے ساتھ ٹریکٹرز براہِ راست افریقہ برآمد کرے گی

کمپنی کا میسی فرگوسن کارپوریشن اور ای جی سی او لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں ٹریکٹر بنانے والی معروف کمپنی ملّت ٹریکٹرز لمیٹڈ (ایم ٹی ایل) نے میسی فرگوسن کارپوریشن (ایم ایف سی) اور میسی فرگوسن برانڈ کی مالک کمپنی ای جی سی او لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ملّت برانڈ کے ٹریکٹرز براہِ راست افریقہ کو برآمد کیے جائیں گے۔

کمپنی نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس اہم پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ملّت ٹریکٹرز لمیٹڈ نے میسی فرگوسن کارپوریشن اور ای جی سی او لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ایم ٹی ایل کو ملّت ٹریکٹرز کو افریقہ میں برآمد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت ایم ٹی ایل اپنے ٹریکٹرز براہِ راست اپنے ہی تجارتی نشان کے تحت افریقہ کو برآمد کرے گا جس سے اس کا بین الاقوامی دائرہ وسیع ہوگا اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

یہ اس کے علاوہ ہے کہ ایم ایف برانڈ کے ٹریکٹرز پہلے ہی اے جی سی او کارپوریشن امریکہ کے ذریعے افریقہ اور دنیا کے دیگر حصوں کو برآمد کیے جارہے ہیں۔

اس تعاون سے توقع کی جا رہی ہے کہ ایم ٹی ایل کی افریقی مارکیٹ میں موجودگی مضبوط ہوگی اور عالمی سطح پر اس کے طویل مدتی کاروباری امکانات بہتر ہوں گے۔

گزشتہ ماہ کمپنی کی انتظامیہ نے اپنی کارپوریٹ بریفنگ سیشن میں بتایا تھا کہ افغانستان کو برآمدات سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے متاثر ہونے کے بعد، ایم ٹی ایل نئے مارکیٹس بشمول میکسیکو، افریقہ اور سری لنکا کی تلاش میں ہے تاکہ اپنی بیرونی موجودگی کو برقرار رکھا جا سکے اور بڑھایا جا سکے۔

ملّت ٹریکٹرز لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو 1964 میں پاکستان میں قائم ہوئی۔ کمپنی بین الاقوامی سطح پر مشہور ٹریکٹرز، ڈیزل جنریٹنگ سیٹس، پرائم موورز، ڈیزل انجنز اور فورک لفٹ ٹرکس کی تیاری اور فروخت میں سرگرم عمل ہے۔

Comments

Comments are closed.