BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ٹرمپ کی وینزویلا کے ٹینکرز پر بندش کی ہدایت، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

  • برینٹ کرُوڈ فیوچرز 53 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے سے 59.46 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،
شائع اپ ڈیٹ

خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو اضافہ دیکھا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں پابندی شدہ تمام تیل کے ٹینکروں کے داخلے اور نکلنے پر مکمل بندش کا حکم دیا، جس سے طلب کے خدشات کے درمیان نئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی پیدا ہو گئی۔

برینٹ کرُوڈ فیوچرز 53 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے سے 59.46 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کرُوڈ 55 سینٹ یا 1 فیصد کے اضافے سے 55.82 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

پچھلے سیشن میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت کی خبروں کے باعث تیل کی قیمتیں تقریباً پانچ سال کی کم ترین سطح پر بند ہوئیں۔ ان مذاکرات میں کسی ممکنہ معاہدے کے نتیجے میں ماسکو پر عائد مغربی پابندیوں میں نرمی آ سکتی ہے جس سے مارکیٹ میں تیل کی سپلائی بڑھنے کی امید ہے؛ یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی منڈی پہلے ہی طلب میں کمی کے خدشات سے دوچار ہے۔

منگل کو ٹرمپ نے وینزویلا میں پابندی شدہ تمام تیل کے ٹینکروں کے اندر جانے اور نکلنے پر بندش کا حکم دیا اور کہا کہ وہ اب اس ملک کے حکمرانوں کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ایک امریکی تیل کے تاجر کے مطابق اس اقدام سے روزانہ تقریباً 0.4 سے 0.5 ملین بیرل تیل متاثر ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں تیل کی قیمت ہر بیرل 1 سے 2 ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔

آئل مارکیٹ ریسرچ فرم نیکسٹ بیرل کے تجزیہ کار میٹیاس ٹونی نے کہا کہ جہاں تک قیمتوں پر اثرات کا تعلق ہے، ہمیں فلیٹ پرائس (مجموعی قیمت) کے مقابلے میں ’پراپٹ فزیکل پریمیم‘ (فوری ترسیل کے نرخوں) میں زیادہ ردعمل دیکھنا چاہیے، خاص طور پر گلف کوسٹ (خلیجی ساحل) میں ’نیچرل میری‘ (وینزویلا کا خام تیل) کے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والے کینیڈین اور کولمبیا کے ’کاسٹیلا بلینڈز‘ کی قیمتوں میں، اگرچہ شیوران کے حصص والے کارگو کی صورت میں رسد کا مجموعی نقصان 200,000 بیرل یومیہ سے کم ہو گا۔

یہ واضح نہیں کہ امریکا پابندی شدہ جہازوں کے خلاف بندش کیسے نافذ کرے گا، اور آیا وہ گزشتہ ہفتے کی طرح جہازوں کو روکنے کے لیے کوسٹ گارڈ کا سہارا لے گا یا نہیں۔

گزشتہ چند مہینوں میں، امریکا نے خطے میں جنگی جہاز بھی تعینات کیے ہیں۔

ٹرمپ کے تازہ ترین بیانات اس واقعے کے ایک ہفتے بعد سامنے آئے جب امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک پابندی شدہ تیل کے ٹینکر کو قبضے میں لیا تھا، جس سے وینزویلا کے صدر نیکولس میڈورو کی حکومت پر دباؤ کی مہم میں شدت آئی، جنہیں ٹرمپ امریکا میں منشیات کے داخل ہونے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ قبضے کے بعد سے وینزویلا کی خام تیل کی برآمدات میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اگرچہ وینزویلا سے تیل لینے والے کئی جہاز پابندیوں کے تحت ہیں، لیکن دیگر جہاز جو اس ملک کا تیل اور خام تیل ایران اور روس سے منتقل کر رہے ہیں، ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.