BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
دنیا

تقریر کی ایڈیٹنگ، ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

  • یہ اقدام ٹرمپ کی میڈیا کے خلاف قانونی لڑائی میں ایک بین الاقوامی رخ کھولتا ہے،
شائع اپ ڈیٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو بی بی سی کے خلاف ہتک عزت (ڈیفیمیشن) کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ مقدمہ ان ایڈیٹ شدہ کلپس پر مبنی ہے جن میں یہ ظاہر کیا گیا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو امریکی کیپٹل پر حملہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یہ اقدام ٹرمپ کی میڈیا کے خلاف قانونی لڑائی میں ایک بین الاقوامی رخ کھولتا ہے، جسے وہ غیر درست یا غیر منصفانہ سمجھتے ہیں۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ برطانوی عوامی نشریاتی ادارے نے 6 جنوری 2021 کے ایک خطاب کے حصے کو تبدیل کرکے دکھایا، جس میں انہوں نے حامیوں کو کیپٹل کی طرف مارچ کرنے اور جنگ کی طرح لڑو کہنے کا ذکر کیا، جبکہ وہ پرامن احتجاج کی اپیل کرنے والے حصے کو حذف کر دیا گیا۔

ٹرمپ کا مقدمہ بی بی سی کے خلاف ڈیفیمیشن اور فلوریڈا کے اس قانون کی خلاف ورزی پر مبنی ہے جو دھوکہ دہی اور غیر منصفانہ تجارتی عمل کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ وہ ہر دعویٰ کے لیے 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں یعنی 10ارب ڈالر کا دعوی کیا گیا۔

بی بی سی نے ٹرمپ سے معافی مانگی، اپنی غلطی تسلیم کی اور اعتراف کیا کہ ایڈیٹنگ سے غلط تاثر پیدا ہوا کہ ٹرمپ نے براہِ راست پرتشدد کارروائی کی ہدایت دی۔ تاہم، بی بی سی نے کہا کہ قانونی طور پر مقدمہ قابل قبول نہیں ہے۔

مقدمہ میامی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا، جس میں ٹرمپ نے کہا کہ بی بی سی نے اپنی غلطی پر کوئی حقیقی افسوس ظاہر نہیں کیا اور مستقبل میں صحافتی زیادتیوں سے بچنے کے لیے کوئی اہم ادارہ جاتی تبدیلی نہیں کی۔

بی بی سی کی 103 سالہ تاریخ میں یہ ایک بڑا بحران تھا جس نے اس کے دو اعلیٰ عہدیداروں کی استعفوں کا باعث بھی بنا۔ کلپ پر تنازعہ بی بی سی کے پینوراما دستاویزی شو میں 2024 کے صدارتی انتخابات سے پہلے سامنے آیا۔

ٹرمپ کے وکلا کا کہنا ہے کہ بی بی سی نے ان کی شہرت اور مالی حیثیت کو شدید نقصان پہنچایا۔ قانونی ماہرین کے مطابق، بی بی سی یہ دعویٰ کر سکتی ہے کہ دستاویزی فلم زیادہ تر درست تھی اور ایڈیٹنگ نے غلط تاثر نہیں دیا۔

ٹرمپ نے دیگر امریکی میڈیا اداروں کے خلاف بھی مقدمات دائر کیے ہیں، جبکہ کچھ اداروں نے مقدمات نمٹا لیے ہیں۔ 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل پر حملہ جو بائیڈن کی 2020 کے انتخابات میں فتح کو بلاک کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

Comments

Comments are closed.