BR100 Increased By (1.95%)
BR30 Increased By (1.41%)
KSE100 Increased By (1.66%)
KSE30 Increased By (1.87%)
BAFL 58.98 Increased By ▲ 0.29 (0.49%)
BIPL 27.13 Increased By ▲ 0.13 (0.48%)
BOP 34.75 Increased By ▲ 1.05 (3.12%)
CNERGY 11.06 Increased By ▲ 0.05 (0.45%)
DFML 18.08 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 217.50 Increased By ▲ 5.47 (2.58%)
FABL 102.40 Increased By ▲ 2.26 (2.26%)
FCCL 56.40 Increased By ▲ 1.26 (2.29%)
FFL 16.47 Increased By ▲ 0.37 (2.3%)
GGL 23.80 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
HBL 322.00 Increased By ▲ 15.01 (4.89%)
HUBC 222.15 Increased By ▲ 3.67 (1.68%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.36 Increased By ▲ 0.10 (1.38%)
LOTCHEM 27.19 Increased By ▲ 0.28 (1.04%)
MLCF 98.25 Increased By ▲ 2.32 (2.42%)
OGDC 316.45 Increased By ▲ 2.34 (0.74%)
PAEL 42.44 Increased By ▲ 0.52 (1.24%)
PIBTL 16.82 Increased By ▲ 0.08 (0.48%)
PIOC 270.00 Increased By ▲ 2.83 (1.06%)
PPL 221.10 Increased By ▲ 3.38 (1.55%)
PRL 63.93 Increased By ▲ 1.23 (1.96%)
SNGP 106.50 Decreased By ▼ -0.30 (-0.28%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.46 (1.72%)
TELE 8.75 Increased By ▲ 0.27 (3.18%)
TPLP 14.80 Decreased By ▼ -0.14 (-0.94%)
TRG 61.50 Increased By ▲ 0.83 (1.37%)
UNITY 11.14 Increased By ▲ 1.01 (9.97%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.03 (2.48%)
پاکستان

پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 61.8 ملین ڈالر کے 3 اہم منصوبوں پر دستخط

  • یہ منصوبے بنیادی سہولیات کے شعبوں میں ترقی کے لئے اہم اقدامات ہیں
شائع اپ ڈیٹ

حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 61.8 ملین ڈالر کے تین اہم منصوبوں پر دستخط کئے گئے۔

وزارت اقتصادی امور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم ایل ون کراچی۔روہڑی سیکشن آف مین لائن-ون کے لئے پروجیکٹ ریڈینس فنانسنگ (ML-I PRF) جس کی مالیت 10 ملین ڈالر ہے، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے لئے 3.8 ملین ڈالر کی فنانسنگ اور بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کے لئے 48 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔

یہ منصوبے ملک میں بنیادی سہولیات کے شعبوں، جیسے کہ رابطہ کاری، شہری ٹرانسپورٹ، اور پانی کے وسائل میں ترقی کے لئے اہم اقدامات ہیں۔

سیکرٹری وزارتِ اقتصادی امور ڈویژن محمد حمیر کریم نے اے ڈی بی کے قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے کردار اور پاکستان کی ترقیاتی ضروریات کی تکمیل میں اس کے مستقل تعاون کو سراہا۔

انہوں نے ان اہم منصوبوں کے لئے سے ڈی بی کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے پاکستان کی طویل المدتی اور پائیدار اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، کوئٹہ شہر کی شہری انفراسٹرکچر ضروریات کو پورا کریں گے اور بلوچستان میں زرعی پیداواریت کو بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے وزارتِ ریلوے اور حکومتِ بلوچستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور منصوبوں کی مؤثر و بروقت تکمیل کے لئے فراہم کردہ فنانسنگ کے بہترین استعمال پر زور دیا۔

اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ان منصوبوں کے لئے مضبوط عزم کی تعریف کی۔ ا

نہوں نے بلوچستان سے متعلق دو منصوبوں کی اہمیت اُجاگر کی اور ریلوے امپرومینٹ پروجیکٹ PRF کو ریلوے کی جدیدیت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے وزارتِ اقتصادی امور اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا تاکہ اے ڈی بی کی معاونت پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ رہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.