BR100 Increased By (1.66%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.2%)
KSE30 Increased By (1.4%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.50 (0.86%)
BIPL 27.08 Increased By ▲ 0.08 (0.3%)
BOP 33.92 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
CNERGY 11.10 Increased By ▲ 0.36 (3.35%)
DFML 18.06 Increased By ▲ 0.28 (1.57%)
DGKC 215.83 Increased By ▲ 8.52 (4.11%)
FABL 100.69 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
FCCL 55.90 Increased By ▲ 1.72 (3.17%)
FFL 16.08 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.99 (4.32%)
HBL 309.24 Increased By ▲ 5.57 (1.83%)
HUBC 219.89 Increased By ▲ 2.77 (1.28%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.30 Increased By ▲ 0.12 (1.67%)
LOTCHEM 27.29 Increased By ▲ 0.32 (1.19%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 2.58 (2.72%)
OGDC 319.09 Increased By ▲ 5.05 (1.61%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.25 (0.59%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.04 (0.23%)
PIOC 272.98 Increased By ▲ 3.53 (1.31%)
PPL 221.32 Increased By ▲ 5.11 (2.36%)
PRL 63.42 Increased By ▲ 3.28 (5.45%)
SNGP 105.88 Increased By ▲ 2.99 (2.91%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.65 (2.57%)
TELE 8.46 Increased By ▲ 0.21 (2.55%)
TPLP 14.71 Increased By ▲ 1.34 (10.02%)
TRG 60.81 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
UNITY 10.01 Increased By ▲ 0.05 (0.5%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک مارکیٹ میں محدود اتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ

  • کے ایس ای 100 انڈیکس 166,000 سے زائد پوائنٹس کی سطح پر بند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مثبت رجحانات لوٹ آئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس گزشتہ سیشن کی مسلسل گراوٹ کے بعد معمولی اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔

انڈیکس میں دن بھر محدود اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ انٹرا ڈے کے دوران بلند ترین سطح 166,837.10 پوائنٹس اور اسی دوران کم ترین سطح 165,886.26 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 166,283.55 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 138.20 پوائنٹس یا 0.08 فیصد کے معمولی اضافے کے مترادف ہے۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق خریداری “تجدید شدہ خریداری کی دلچسپی اور دن کے دوران بہتر رجحانات “ کی بنیاد پر ہوئی۔

خبر کے تناظر میں سرمایہ کاروں کا اعتماد اس وقت مضبوط ہوا جب وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے بولی کا عمل 23 دسمبر 2025 کو قومی ٹیلی ویژن پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت پی آئی اے ایچ سی ایل اے میں نمایاں سرمایہ کاری کی دلچسپی پیدا کرنے کا باعث بنی، جس نے پورے دن کے دوران صحت مند حجم کے ساتھ تجارت کی۔

اسی دوران پاور سیکٹر کی کمپنی ایل پی ایل سیشن کے سب سے زیادہ سرگرم اسٹاکس میں شامل رہی، جس میں 108 ملین سے زائد حصص کا لین دین ہوا۔ یہ اضافہ کمپنی کے جاری شیئر بائیک پروگرام سے ہم آہنگ ہے جو 28 نومبر سے شروع ہوا تھا، جیسا کہ ایکسچینج نوٹس میں بتایا گیا ہے۔

ٹاپ لائن کے مطابق مارکیٹ کے رجحانات عمومی طور پر مثبت رہے، اہم اسٹاکس والے اداروں اینگرو،پی ٹی سی،پی آئی اوسی،ایس آر وی آئی اور پی پی ایل، کی مضبوط کارکردگی کی حمایت کے ساتھ، جنہوں نے مجموعی طور پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 298 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی کیونکہ حالیہ تیزی کے بعد ویلیوایشن سے متعلق خدشات اور منافع کے حصول کی غرض سے ہونے والی ادارہ جاتی فروخت کے نئے سلسلے نے مارکیٹ کو تیز اور وسیع پیمانے پر مندی کی جانب دھکیل دیا۔

ایک روز قبل کے ایس ای 100 انڈیکس 1,496.93 پوائنٹس کی نمایاں کمی سے 166,145.35 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر 5 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا جب کہ ایشیائی مارکیٹوں میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز بے رنگ رہا، اس کی وجہ توقعات سے کمزور معاشی اعدادوشمار تھے جنہوں نے اس امکان کو مزید مضبوط کیا کہ فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں شرحِ سود میں کمی کرے گا۔

نکئی 225 میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے شیئرز کا ایم ایس سی آئی کا وسیع انڈیکس 0.1 فیصد کی کمی کے ساتھ ٹریڈ ہو رہا تھا جس پر کوریا اور نیوزی لینڈ کی منڈیوں میں گراوٹ کا دباؤ تھا۔ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز میں بہت کم تبدیلی دیکھی گئی کیونکہ امریکی مارکیٹوں کی گزشتہ شب والی رفتار ایشیا میں آ کر ماند پڑ گئی۔

وال اسٹریٹ کے مرکزی انڈیکس بدھ کو مثبت انداز میں بند ہوئے جن میں ڈاؤ نے تقریباً 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی نجی شعبے کی روزگار رپورٹ میں ڈھائی سال سے زائد عرصے کی سب سے بڑی کمی ظاہر ہوئی۔

دریں اثناء انسٹیٹیوٹ فار سپلائی مینجمنٹ کے ایک الگ سروے نے بتایا کہ نومبر میں سروسز سیکٹر کی روزگار سرگرمی سکڑ گئی جبکہ قیمتوں کی ادائیگی کا سب انڈیکس 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر میں معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا، کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 280.45 پر بند ہوائی، جو ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کے معمولی اضافے کے مترادف ہے۔

آل شیئر انڈیکس پر حجم 607.79 ملین حصص تک بڑھ گیا، جو پچھلے اختتام پر 593.08 ملین تھا۔ حصص کی مجموعی مالیت 31.22 ارب روپے تک کم ہوئی، پچھلے سیشن میں یہ 44.42 ارب روپے تھی۔

سب سے زیادہ حجم میں کاروبار لعل پیر پاور کے حصص کا رہا، جس کے 108.92 ملین حصص کا لین دین ہوا، اس کے بعد پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 37.83 ملین حصص اور پی ٹی سی ایل کے 34.47 ملین حصص شامل ہیں۔

جمعرات کو 477 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 203 حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 223 میں کمی اور 51 میں استحکام رہا۔

Comments

Comments are closed.