کھیل
آسٹریلین فاسٹ بولر پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے دوبارہ بولنگ شروع کردی
- ہیزل ووڈ پرتھ ٹیسٹ سے 6 روز قبل شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے
فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمینز نے منگل کو نیٹس میں بولنگ کی۔
ہیزل ووڈ پچھلے ہفتے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ سے 6 روز قبل شیفیلڈ شیلڈ میچ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔ ہیزل ووڈ انگلینڈ کے خلاف شاندا ٹیسٹ میچ سے محروم ہے جسے آسٹریلیا نے صرف دو دنوں میں آٹھ وکٹ سے جیت لیا تھا۔
کپتان کمنز بھی انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے اور ان کی جگہ اسکاٹ بولینڈ نے کھیل کا آغاز کیا۔
مقامی میڈیا نے تصاویر شائع کیں جن میں دونوں کھلاڑی سڈنی میں کرکٹ این ایس ڈبلیو ہیڈکوارٹرز میں نیٹس پر پریکٹس کرتے دکھائی دیے
آسٹریلیا کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ میچ کے دن کے قریب تک کسی حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ ہیزل ووڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ سیریز کے دوران کسی نہ کسی موقع پر دستیاب ہوں گے۔
























Comments
Comments are closed.