BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

فیصل آباد: بوائلر دھماکہ، 14افراد جاں بحق اور 7 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

  • دھماکے کی شدت سے فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی اور آس پاس کے کئی مکانوں کی چھتیں بھی گرگئیں
شائع اپ ڈیٹ

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ پنجاب ریسکیو 1122 کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے کم از کم 14 افراد جاں بحق اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکہ کبڈی اسٹیڈیم گراؤنڈ کے علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری کے اندر پیش آیا۔

دھماکے کی شدت سے فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی اور آس پاس کے کئی مکانوں کی چھتیں بھی گرگئیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہوانے والوں میں 3 فیکٹری ملازمین اور باقی مقامی رہائشی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمارت سے کئی افراد زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام ابھی جاری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد کی کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مریم نواز شریف نے اس واقعے کی رپورٹ فیصل آباد کے کمشنر سے طلب کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

Comments

Comments are closed.