BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

بارہا تنبیہ کے باوجود افغان سرزمین پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہورہی، محسن نقوی

  • سرحد پار سے تعلق رکھنے والے عناصر مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جن میں حالیہ حملے اسلام آباد اور وانا شامل ہیں، وزیر داخلہ
شائع November 15, 2025 اپ ڈیٹ November 15, 2025 03:26pm

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بارہا افغانستان سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

انہوں نے کیڈٹ کالج وانا میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے عناصر اسلام آباد میں حالیہ حملے سمیت دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغان حکام کو پیغام پہنچایا ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دہشت گردی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

قبائلی اہم شخصیات نے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر قبائلی اہم شخصیات نے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

محسن نقوی نے پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو سراہا، جنہوں نے کیڈٹ کالج وانا میں اے پی ایس طرز کے حملے کی کوشش ناکام بنا کر تمام طلبہ اور عملے کو محفوظ نکالا۔

وزیر داخلہ کے کالج کے دورے کے دوران آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) میجر جنرل مہر عمر خان نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے حملہ ناکام بنانے والے افسران اور فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کیڈٹس اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی جو محفوظ طریقے سے نکالے گئے۔

محسن نقوی کو آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس نے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنائی اور ہر طالب علم اور استاد کو محفوظ نکالا۔ انہوں نے فورسز کی غیر معمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے حملہ آوروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد نہیں، بلکہ ایسے جانور ہیں جن کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ کوئی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور یہ جانور مذہب سے بھی محروم ہیں۔ انہیں انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔

انہوں نے کیڈٹس اور عملے کے بلند حوصلے کو بھی سراہا اور اعلان کیا کہ کیڈٹ کالج وانا کو مرمت اور جدید سہولتوں سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر فوجیوں نے نہ صرف اس حملے کو ناکام بنایا بلکہ دہشت گردوں کو جہنم بھی بھیج دیا اور ان کی سازش کو خاک میں ملا دیا۔

Comments

Comments are closed.