BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

کراچی اور لاہور چیمبرز کا معاشی بحالی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

  • ایل سی سی آئی کی کے سی سی آئی وفد کو لاہور کے دورے کی دعوت دی، مضبوط رابطے کی ضرورت پر زور
شائع November 9, 2025 اپ ڈیٹ November 9, 2025 01:15pm

پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے تعاون بڑھانے کی غرض سے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) نے باہمی اشتراک کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ہفتے کے روز کراچی چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف اور صدر ایل سی سی آئی فہیم الرحمن سیگول نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، تاہم ناقص پالیسیوں اور نجی شعبے کی عدم توجہی سے معاشی بحران سنگین ہو رہا ہے۔

فہیم سیگول نے کہا کہ ملک کے پاس قدرتی اور افرادی وسائل کی بہتات ہے لیکن حکومتی ناقص انتظام نے مسائل کو بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے کاروباری طبقے کو پالیسی سازی میں اپنا کردار یقینی بنانا چاہیے ، تاکہ موثر ٹیکس وصولی اور پائیدار ترقی ممکن ہو۔

ایل سی سی آئی کے صدر نے کراچی چیمبر کے عہدیداروں کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ باہمی رابطے سے دونوں چیمبرز کے درمیان تاریخی تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ آواز ہی کاروباری برادری کے مسائل حل کر سکتی ہے۔

بزنس مین گروپ کے نائب چیئرمین انجم نثار نے کہا کہ کراچی اور لاہور چیمبرز کی مشترکہ پالیسی حکومت کو سنجیدگی سے مسائل حل کرنے پر مجبور کرے گی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ دونوں ادارے ملک کی 90 فیصد سے زائد معاشی سرگرمیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے پانی، گیس اور بجلی کے بحران کے فوری حل اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب چیئرمین جاوید بلوانی نے توانائی کے کم استعمال کو صنعتی سست روی کی علامت قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پیداوار گھٹنے کے باوجود معاشی بحالی کی بات کیسے کی جا سکتی ہے؟

صدر ریحان حنیف نے زور دیا کہ کراچی اور لاہور کے چیمبرز کو ایک پلیٹ فارم سے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ،تاکہ پالیسی ساز کاروباری برادری کی تجاویز پر عملدرآمد یقینی بنا سکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.