کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4007 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4007 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3لاکھ 62 ہزار 707 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کے نمایاں اضافے سے 423062 روپے تک جا پہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5112 روپے پر برقرار رہی۔






















Comments
Comments are closed.