بلال جاوید بھٹی ٹیلی نار پاکستان کے چیف بزنس آفیسر مقرر
- تقرری سے قبل بلال جاوید وائس پریزیڈنٹ سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن کے منصب پر فائز تھے
ٹیلی نار پاکستان نے بلال جاوید بھٹی کو اپنا نیا چیف بزنس آفیسر (سی بی او) مقرر کردیا ہے۔
بلال جاوید بھٹی 20 سال سے زائد پروڈکٹ مینجمنٹ، کسٹمر ایکسپیرینس، سیلز لیڈرشپ اور اسٹریٹجی کے متنوع تجربے کے حامل ہیں اور اپنے نئے عہدے پر وسیع مہارت کے ساتھ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
بلال جاوید بھٹی گزشتہ 12 سال سے زائد عرصے سے ٹیلی نار پاکستان سے وابستہ ہیں اور اس دوران انہوں نے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے کلیدی منصوبوں کی قیادت کی۔ وہ سیلز اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی توسیع، اے آئی پر مبنی آٹومیشن کے ذریعے کسٹمر جرنی میں بہتری، اور جدید ڈیجیٹل حلوں کے نفاذ میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
اپنی تقرری سے قبل بلال وائس پریزیڈنٹ سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن کے منصب پر فائز تھے جہاں وہ 175 ارکان پر مشتمل ٹیم کی سربراہی کر رہے تھے۔ ان کی قیادت میں چینل ڈیجیٹائزیشن، فِن ٹیک شراکت داریوں اور ریٹیل ٹرانسفارمیشن اقدامات کے ذریعے نمایاں ریونیو گروتھ حاصل کی گئی۔
اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او فریڈجوف رسٹن نے کہا کہ بلال کی تعیناتی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے جو ہماری مضبوط اندرونی ٹیلنٹ لائن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ہمیشہ وژنری لیڈرشپ، تجارتی بصیرت اور لوگوں کو ترجیح دینے کی صلاحیت دکھائی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ہماری ترقی کے تسلسل کو مزید مستحکم کریں گے اور صارفین و پارٹنرز کے لیے ہماری قدر میں اضافہ کریں گے۔”
یہ تقرری ٹیلی نار پاکستان کی اس ترجیح کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی، جدت اور کسٹمر سینٹرک ایکسیلینس پر مبنی اپنی اسٹریٹجک سمت کو مزید آگے بڑھا رہا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025






















Comments
Comments are closed.