BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.57%)
KSE30 Decreased By (-0.56%)
BAFL 56.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.96%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.01 Decreased By ▼ -0.78 (-1.48%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.99 Decreased By ▼ -1.11 (-0.36%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.31 Decreased By ▼ -0.15 (-0.57%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.17 Decreased By ▼ -0.46 (-1.29%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.97 Decreased By ▼ -2.24 (-0.92%)
PPL 222.36 Decreased By ▼ -4.55 (-2.01%)
PRL 90.98 Decreased By ▼ -2.04 (-2.19%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.24 Decreased By ▼ -0.57 (-2.39%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.35 Decreased By ▼ -0.21 (-0.37%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن (ٹی ڈبلیو ایف) نے پاکستان میں مالی خواندگی کو بڑھانے اور شمولیت پر مبنی مالی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس اشتراک میں مالی شمولیت کے دائرہ کار کو خاص طور پر خصوصی افراد اور کم مالی خدمات والے افراد تک وسعت دینے پر زور دیا گیا ہے۔

دستخط کی تقریب ایس بی پی بی ایس سی کراچی میں منیجنگ ڈائریکٹر ایس بی پی بی ایس سی معراج محمود اور ارشد انیس، صدر ٹی ڈبلیو ایف کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یہ شراکت داری دونوں اداروں کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہمعاشرے کے مالی خدمات سے محروم لوگوں کی مالی شمولیت بڑھانے کے لیے سازگار ماحول تخلیق کریں گے۔

تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جناب سلیم اللہ بھی موجود تھے اور انہوں نے اس شراکت داری کی اہمیت اور مستقبل میں اسٹیٹ بینک اور ٹی ڈبلیو ایف کے مابین ممکنہ اشتراک کی افادیت کو اجاگر کیا، بالخصوص، ڈجیٹل مالی خواندگی کو فروغ دینے اور تعلیم سے محروم بچوں تک رسائی کے حوالے سے۔

انہوں نے ہدفی اقدامات اور حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داریوں کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقات کو مالی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے اسٹیٹ بینک کے نصب العین کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر معراج محمود نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی مالی نظام میں شمولیت کو بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک کے عزم کو دہرایا۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 28ء کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کا ہدف ہے کہ ایک کروڑ افراد کو مالی خواندگی سے روشناس کرایا جائےاس مقصد کے لیے ایس بی پی بی ایس سی نے مالی سال 26ء کے دوران 12 لاکھ افراد تک پہنچنے کا ہدف رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 34لاکھ افراد تک رسائی حاصل کی جا چکی ہےٹی ڈبلیو ایف کے ساتھ اشتراک اسٹیٹ بینک کے اس نصب العین کا عکاس ہے کہ خصوصی طبقات کے لیے مالی خواندگی اور مالی خدمات تک رسائی کو بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک بھر میں مالی خواندگی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ساختی رکاوٹوں کو دور کرنے اور جدت پر مبنی اقدامات ضروری ہیں۔

Comments

Comments are closed.