BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ نے نئی دہلی میں جلاوطنی کے دوران رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوامی لیگ کے لاکھوں حامی آئندہ سال کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ ان کی جماعت کو انتخابی عمل سے خارج کر دیا گیا ہے۔

78 سالہ شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسی حکومت کے دور میں بنگلہ دیش واپس نہیں جائیں گی جو ایسے انتخابات کے نتیجے میں قائم ہو جن میں عوامی لیگ کو حصہ لینے کی اجازت نہ دی گئی ہو۔ یاد رہے کہ وہ اگست 2024 میں طلبہ تحریک کے بعد بھارت منتقل ہو گئی تھیں۔

نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت حسینہ کی برطرفی کے بعد سے اقتدار میں ہے اور اس نے آئندہ فروری میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

حسینہ واجد نے کہا کہ عوامی لیگ پر پابندی ناانصافی اور سیاسی نظام کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کے مطابق عوامی لیگ کے لاکھوں حامی ووٹ نہیں دیں گے، جس سے انتخابی جواز مشکوک ہو جائے گا۔

بنگلہ دیش میں ایک کروڑ 26 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ عوامی لیگ اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی طویل عرصے سے ملک کی سیاست پر غالب ہیں اور ماہرین کے مطابق بی این پی کو آئندہ انتخابات میں برتری حاصل ہونے کا امکان ہے۔

مئی میں الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل کر دی تھی، جبکہ یونس حکومت نے سلامتی کے خدشات اور جنگی جرائم کی تحقیقات کی بنیاد پر جماعتی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق جولائی تا اگست 2024 کے دوران طلبہ کے مظاہروں میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے، جو 1971 کی آزادی کے بعد سب سے خونریز واقعہ قرار دیا جاتا ہے۔

Comments

Comments are closed.