جمعرات کو مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 17 اکتوبر 2025 تک 14.45 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرِمبادلہ کے مائع ذخائر 19.85 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر 5.40 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ ’’ہفتہ ختم ہونے تک، 17 اکتوبر 2025 کو، اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 14.455 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔‘‘
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔






















Comments
Comments are closed.