BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے ساتھ دوحہ، قطر میں طے پانے والے فوری جنگ بندی معاہدے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 13 اکتوبر 2025 کو پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے باعث ملک بھر میں افغان ٹرانزٹ کارگو کی نقل و حمل معطل کر دی تھی۔

اب پاکستان نے ابتدائی طور پر چمن کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ آپریشنز دوبارہ بحال کر دیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (کسٹمز) نے بدھ کے روز ایک تفصیلی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں چمن بارڈر کراسنگ پر ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو آپریشنز کی بحالی کے احکامات دیے گئے ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ باقی ماندہ کارگو کے کلیئر ہونے کے بعد ٹرانزٹ ٹریڈ کے معمول کے آپریشنز فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ اصول کے تحت دوبارہ شروع ہوں گے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سرحد کی بندش کے دوران پھنس جانے والے کارگو کی کلیئرنس کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں ان 9 گاڑیوں کو پروسیس کیا جائے گا جو سرحد عبور کرنے کے انتظار میں فرینڈشپ گیٹ سے واپس بھیجی گئی تھیں۔ ان گاڑیوں کی دوبارہ وزن پیمائی اور اسکیننگ کی جائے گی، جبکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی صورت میں نیشنل لاجسٹکس سیل بارڈر ٹرمینل کے اندر 100 فیصد فزیکل جانچ کی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں 74 گاڑیوں کو پروسیس کیا جائے گا جو چمن کے این ایل سی بارڈر ٹرمینل یارڈ سے واپس بھیجی گئی تھیں۔ ان پر بھی دوبارہ وزن پیمائی اور اسکیننگ کا عمل ہوگا، اور کسی فرق کی صورت میں مکمل معائنہ کیا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں ہالٹنگ یارڈ میں کھڑی 217 گاڑیوں کو پروسیس کیا جائے گا۔ ان گاڑیوں کو مقررہ ضوابط کے مطابق سرحد پار جانے کی اجازت دی جائے گی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والی اور روکی گئی تمام گاڑیوں کی سرحد پار نقل و حرکت کی تصاویر فرینڈشپ گیٹ پر لی جائیں اور انہیں باضابطہ ریکارڈ میں محفوظ کیا جائے۔

ٹرانزٹ ٹریڈ آپریشنز کی بحالی سے ان تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملنے کی توقع ہے جو سرحدی بندش سے متاثر ہوئے تھے، جبکہ تمام کارگو کی نقل و حمل کے دوران سیکیورٹی چیکس کو مزید سخت کیا جائے گا۔

چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے لیے ایک اہم تجارتی راستہ سمجھا جاتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.