BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-0.91%)
KSE100 Decreased By (-0.54%)
KSE30 Decreased By (-0.53%)
BAFL 56.41 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.79 Increased By ▲ 0.16 (0.65%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.71 (4.06%)
DGKC 184.50 Decreased By ▼ -2.72 (-1.45%)
FABL 93.52 Decreased By ▼ -0.19 (-0.2%)
FCCL 51.10 Decreased By ▼ -0.55 (-1.06%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.88 Increased By ▲ 0.03 (0.3%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 88.86 Decreased By ▼ -2.37 (-2.6%)
OGDC 312.60 Decreased By ▼ -0.79 (-0.25%)
PAEL 34.94 Decreased By ▼ -0.30 (-0.85%)
PIBTL 14.40 Decreased By ▼ -0.31 (-2.11%)
PIOC 234.15 Decreased By ▼ -5.47 (-2.28%)
PPL 218.90 Decreased By ▼ -2.46 (-1.11%)
PRL 91.25 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SNGP 90.25 Decreased By ▼ -0.62 (-0.68%)
SSGC 22.92 Decreased By ▼ -0.38 (-1.63%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.00 Decreased By ▼ -0.56 (-4.46%)
TRG 55.49 Decreased By ▼ -0.30 (-0.54%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

5ویں پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور میڈ اِن پاکستان نمائش اڈِس ابابا میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں پاکستان، ایتھوپیا اور افریقی ممالک کے تجارتی وفود، سرکاری شخصیات اور صنعتکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

یہ تقریب وزارتِ تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے ایتھوپیا میں پاکستان کے سفارتخانے کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں افریقہ بھر سے سینکڑوں کاروباری رہنما، حکومتی عہدیدار اور نجی شعبے کے نمائندے شریک ہوئے، واضح رہے کہ یہ ایڈیشن اب تک کا سب سے متحرک اور مؤثر قرار پایا۔

آخری روز شرکاء کی بڑی تعداد میں ایونٹ کا دورہ کیا جہاں خریداروں اور سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے مختلف شعبوں میں پاکستانی برآمد کنندگان کے ساتھ مواقع کا جائزہ لیا۔

ایونٹ میں بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں توجہ کا مرکز رہیں، ان ملاقاتوں کے نتیجے میں اہم تجارتی مواقع، مشترکہ منصوبوں کے امکانات اور تقسیم کار کے معاہدے سامنے آئے جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ تقریب گفت و شنید کو حقیقی تجارتی نتائج میں بدلنے میں کامیاب رہی۔

دونوں طرف کے نمائندوں نے سیشنز کی پیشہ ورانہ تنظیم اور پاکستان کے صنعتی شعبے کی وسیع اقسام کو سراہا، جو دواسازی، انجینئرنگ، زرعی پروسیسنگ، ٹیکسٹائل اور صارفین کی مصنوعات تک پھیلے ہوئے ہیں۔

پاکستانی نمائش کنندگان اور حکام کے ایک وفد نے ایتھیوپیا کے صنعتی پارکس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں سرمایہ کاری کی مراعات، لاجسٹکس انفراسٹرکچر، اور مینوفیکچرنگ تعاون کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.