BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ملک میں کیش لیس بینکاری اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے اسمارٹ پے سسٹم متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے 24 گھنٹے تیز، محفوظ اور کاغذی کارروائی سے پاک لین دین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ سنگ میل نہ صرف این بی پی کے شفاف اور جدید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لگن کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ادارہ جاتی شراکت داروں کو قابل اعتماد ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے عزم کو مستحکم بناتا ہے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں این بی پی کے گروپ ہیڈ (اے) سید فاروق حسن سمیت دونوں اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیئرمین نیب نے آن لائن فنڈز ٹرانسفر کا آغاز کیا، اور متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں براہِ راست رقوم منتقل کیں۔

اس سے قبل نیب متاثرین کو رقوم کی واپسی کے لیے این بی پی کی متعلقہ برانچوں کے ذریعے پے آرڈرز جاری کرتا تھا۔ یہ ایک وقت طلب اور پیچیدہ طریقہ کار تھا، جس کے باعث متاثرین کو باربار نیب دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے۔ تاہم اس ڈیجیٹل حل نے رقم کی ترسیل کے عمل کو جدید اور موثر بنادیا ہے، جس کے تحت فنڈز براہِ راست اور بروقت متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے جاسکتے ہیں۔

نیا نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ رقوم کی واپسی تیز تر، محفوظ اور سہل انداز میں ہو۔ این بی پی شفافیت اور مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت کے فروغ کے لیے نیب کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور اُن اقدامات کی حمایت کرے گا جو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں اور مالیاتی اداروں پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

یہ نیا نظام بینک کے جدت پسندی کے عزم اور ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر اس کے کردار کی عکاسی کرتا ہے، جو ایک محفوظ، شفاف اور عوام دوست مالیاتی نظام کی تشکیل میں معاون ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.