BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

ایران نے کہا ہے کہ اسے اپنے ازلی دشمن اسرائیل پر اعتماد نہیں ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کی پابندی کرے گا، جو ایک روز قبل دو سالہ جنگ کے بعد نافذ ہوئی ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہم صیہونی حکومت (اسرائیل) کی جانب سے پچھلے معاہدوں کے حوالے سے ہونے والی چالوں اور دھوکوں سے خبردار کرتے ہیں، صیہونی حکومت پر کسی قسم کا اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اسرائیل نے ماضی میں لبنان سمیت کئی جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

عراقچی نے اس کے باوجود جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی منصوبہ اسرائیل کے جرائم کو روکنے میں مددگار ثابت ہو، ایران نے ہمیشہ اس کی حمایت کی ہے۔

جمعرات کے روز ایرانی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ نے ہمیشہ ان تمام اقدامات اور منصوبوں کی حمایت کی ہے جن میں نسل کش جنگ کے خاتمے، قابض افواج کے انخلا، انسانی امداد کی فراہمی، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی بحالی شامل ہو۔

عراقچی نے بتایا کہ ایران کو روس کے ذریعے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اسلامی جمہوریہ کے ساتھ کسی نئی محاذ آرائی کا خواہاں نہیں۔

Comments

Comments are closed.