BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا کے شہر سیدوارجو میں گزشتہ ہفتے منہدم ہونے والے اسلامی رہائشی مدرسے کی تباہی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر کم از کم 49 ہو گئی ہے۔ ملک کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ امدادی کارکنوں نے ملبے کا زیادہ تر حصہ صاف کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الخوزینی نامی مدرسے کی عمارت گرنے سے درجنوں نوعمر طلبہ ملبے تلے دب گئے تھے، جنہیں بعد میں مردہ حالت میں نکالا گیا۔ حادثے کے وقت عمارت کے بیشتر حصے میں زیرِ تعمیر اوپری منزل پر کام جاری تھا، جب اچانک چھت اور دیواریں زمین بوس ہو گئیں۔

امدادی ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی شب تک ایکسیویٹرز کی مدد سے تقریباً 80 فیصد ملبہ ہٹا دیا گیا، جس کے دوران متعدد لاشیں اور جسمانی اعضا برآمد ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائی جاری رہے گی۔

ریسکیو اہلکاروں کو جائے حادثہ سے متعدد نارنجی رنگ کے بیگ میں لاشیں نکالتے دیکھا گیا، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق مدرسے کی بنیادیں اتنی مضبوط نہیں تھیں کہ وہ زیرِ تعمیر اوپری منزل کا بوجھ برداشت کر سکیں، یہی وجہ عمارت کے اچانک منہدم ہونے کا باعث بنی۔

انڈونیشیا کی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 42 ہزار اسلامی بورڈنگ اسکولز یا مقامی اصطلاح میں پسانترن موجود ہیں، لیکن ان میں سے صرف 50 اداروں کے پاس باقاعدہ تعمیراتی اجازت نامے ہیں۔

عوامی تعمیرات کے وزیر دوڈی ہانگوڈو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک تشویشناک حقیقت ہے کہ زیادہ تر دینی ادارے بغیر اجازت تعمیر کیے گئے ہیں، جس سے ان کی ساختی مضبوطی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ الخوزینی مدرسے کے پاس تعمیراتی اجازت نامہ تھا یا نہیں۔ مدرسے کے منتظمین سے فوری طور پر رابطہ نہیں ہو سکا۔

Comments

Comments are closed.