BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وفاقی حکومت نے فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن فنڈ اسکیم رولز، 2024 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو پنشن نظام میں اہم تبدیلی اور اسے شراکتی (کنٹریبیوشن) ماڈل میں منتقل کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق، قانونی نوٹیفکیشن ایس آر او 1728(I)/2025 مورخہ 27 اگست 2025 کو تمام اہم وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں فوری نفاذ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

یہ اسکیم فعال ہونے کے بعد وفاقی ملازمین کے مستقبل کے پنشن حقوق کو روایت کے مطابق غیر شراکتی نظام کی بجائے شراکتی ڈھانچے کے تحت منظم کرے گی۔

وفاقی ملازمین بشمول سویلینز کے لیے ماہانہ شراکت کی شرح میں آجر کی جانب سے پنشن کے قابل تنخواہ کا 12 فیصد اور ملازم کی جانب سے 10 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ مسلح افواج کے لیے یہ عمل ابھی شروع نہیں ہوا اور فی الحال آجر اور ملازم دونوں کی شراکت صفر ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس اصلاح کا مقصد پنشن نظام کی پائیداری بہتر بنانا، مالی دباؤ کم کرنا اور پاکستان کو بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق لانا ہے۔ نئی اسکیم کے تحت ملازمین اور حکومت دونوں کی شراکتیں ایک مخصوص فنڈ میں سرمایہ کاری کی جائیں گی اور اس فنڈ کے منافع کے مطابق بالآخر پنشن کے فوائد کا تعین کیا جائے گا۔

یہ اقدام حالیہ برسوں میں پاکستان کے عوامی مالیاتی انتظام میں سب سے اہم ساختی اصلاحات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے کیونکہ پنشن کی ذمہ داریاں ناقابل برداشت رفتار سے بڑھ رہی تھیں۔

نوٹیفکیشن آڈیٹر جنرل پاکستان، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (AGPR)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ ساتھ تمام اہم وزارتوں بشمول دفاع، تعلیم، ریلوے، توانائی، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی وغیرہ کے ساتھ فوری نفاذ کیلئے شیئر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن آڈیٹر جنرل پاکستان، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر)، اسٹیٹ بینک کے ساتھ تمام اہم وزارتوں بشمول دفاع، تعلیم، ریلوے، توانائی، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی وغیرہ کے ساتھ فوری نفاذ کے لیے شیئر کیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.