BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان کی سب سے بڑی تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کرنے والی کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے حکومتی سرکولر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان کے تحت پاور ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ایچ ایل) سے 7.73 ارب روپے کی تیسری سودی قسط وصول کرلی ہے۔

کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیش رفت کا اعلان کیا۔ نوٹس کے مطابق یہ قسط کل 12 ماہانہ مساوی اقساط میں سے ایک ہے اور حکومت پاکستان کے منظور شدہ میکانزم کے تحت سود کی ادائیگی کے طور پر موصول ہوئی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ کل سود کی رقم 92 ارب روپے ہے، جو جولائی 2025 سے شروع ہونے والی 12 ماہانہ اقساط میں ادا کی جائے گی۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق، اس قسط کی وصولی توانائی شعبے میں سرکولر ڈیٹ کے حل کے لیے جاری حکومتی کوششوں کی مسلسل پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی او جی ڈی سی ایل نے پی ایچ ایل سے اپنی دوسری سودی قسط 7.73 ارب روپے کی وصول کی تھی۔

گزشتہ سال جون میں حکومت نے سرکولر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان کے تحت او جی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپے کی اصل سرمایہ کاری کی ادائیگی کی منظوری دی تھی، جو پی ایچ ایل کے پرائیویٹ پلیسڈ ٹرم فنانس سرٹیفیکیٹس میں کمپنی کی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتی ہے۔ ساتھ ہی سود کی ادائیگی 92 ارب روپے کی بھی منظوری دی گئی تھی، جو جولائی 2025 سے بارہ مساوی ماہانہ اقساط میں کی جائے گی۔

سرکولر ڈیٹ سیٹلمنٹ کے تحت او جی ڈی سی ایل نے حکومت کی ہدایات پر 72 ارب روپے کی لیکویڈیٹڈ ڈیمجز (تاخیر یا نقصان کے جرمانے) کی مد میں واجبات معاف کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

او جی ڈی سی ایل کی بنیاد 23 اکتوبر 1997 کو کمپنیز آرڈیننس، 1984 (اب کمپنیز ایکٹ، 2017) کے تحت رکھی گئی۔ کمپنی تیل اور گیس کے وسائل کی کھوج اور ترقی کے لیے قائم کی گئی جس میں تیل اور گیس کی پیداوار اور فروخت سمیت دیگر متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں، جو پہلے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعے انجام دی جاتی تھیں، جس کی بنیاد 1961 میں رکھی گئی تھی۔

Comments

Comments are closed.