BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد تنازعات کے حل کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کردیں ،اسحاق ڈار

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش جائیداد کے تنازعات کے فوری حل کے...
شائع اپ ڈیٹ

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش جائیداد کے تنازعات کے فوری حل کے لیے خصوصی عدالتوں کا قیام حکومت کی اہم اصلاحات میں شامل ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں قونصلر سروسز ایریا کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ قونصل خانے کی مرمت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی مشنز کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عزت دینا اور ہر ممکن حد تک خدمات فراہم کرنا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا حکومت کی نمایاں اصلاحات میں ایک اہم پیش رفت ملک سے باہر رہنے والے پاکستانیوں کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی گئی ہیں، جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد سے متعلق تنازعات کو فوری اور منصفانہ انداز میں نمٹانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اسحاق ڈار کے مطابق یہ عدالتیں بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کے ذریعے ویڈیو لنک کے ذریعے شواہد ریکارڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں، جس سے سمندر پار پاکستانیوں کو واپس ملک میں آ کر عدالتی کارروائی میں شرکت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

قانون میں درخواستوں اور متعلقہ دستاویزات کی الیکٹرانک فائلنگ کی بھی اجازت دی گئی ہے، جو عدالتی عمل کو زیادہ آسان اور تیز تر بناتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اصلاحات ان کئی خاندانوں کو سہولت و اطمینان فراہم کریں گی جو طویل اور مہنگے مقدمات کا سامنا کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سمندر پار پاکستانیوں کو فائلرز کا درجہ دے گا، جس سے ان کے لیے بینکاری اور کاروباری لین دین کو آسان بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی جامعات اور میڈیکل کالجز میں اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مخصوص کوٹہ مختص کیا گیا ہے، جب کہ پنجاب اور بلوچستان میں بورڈ آف ریونیو کے تحت خصوصی سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل مقامی سطح پر مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے کی جانے والی مزید اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اور بلوچستان میں غیر ملکی پاکستانیوں کے لیے سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں، اسی طرح ایئرپورٹس پر گرین چینل سہولت کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جب کہ 126 ممالک کے لیے ویزا پائر ٹو ارائیول (Visa Prior to Arrival) کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اس وقت نیویارک میں اقوام متحدہ کے 80ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں۔

Comments

Comments are closed.