BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (جے ایل آئی) اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے تاکہ جدید انشورنس حل متعارف کرائے جاسکیں جن کا مقصد صارفین کو زیادہ مالی تحفظ اور طویل المدتی فائدہ فراہم کرنا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت ایسی منفرد انشورنس پروڈکٹ متعارف کرائی گئی ہے جو صارفین کو ابتدائی طور پر ہی سرمایہ کاری کا منافع برابر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، میچورٹی پر باضمانت سہولیات دیتی ہے، فکسڈ سرنڈر بینیفٹ کی سہولت میسر ہے، ریورژنری بونس اور وفات کی صورت میں مجموعی بیمہ کے علاوہ اضافی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پروڈکٹ میں صارفین کے لیے خودکار پریمیم لونز اور پالیسی سے فائدہ اٹھانے کی سہولت بھی شامل ہے۔ اس پروڈکٹ کا مقصد یہ ہے کہ صارفین نہ صرف اپنی سرمایہ کاری سے اصل فائدہ حاصل کریں بلکہ ضرورت کے وقت انہیں رقم کی فوری رسائی بھی ممکن ہو سکے۔

جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا کہ یہ شراکت داری مالی تحفظ کے شعبے میں جدت لانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یو بی ایل جیسے مضبوط پارٹنر کے ساتھ مل کر ہمارا مقصد ایسی پروڈکٹس پیش کرنا ہے جو نہ صرف صارفین کے مستقبل کو محفوظ بنائیں بلکہ انہیں طویل المدتی مالی استحکام بھی فراہم کریں۔

یو بی ایل کے گروپ ایگزیکٹو برانچ بینکنگ عبدالعلیم قریشی نے کہا کہ یو بی ایل ہمیشہ اپنے صارفین کے لیے جدید اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ یہ تعاون ایک اور اہم سنگِ میل ہے جو ہمارے صارفین کو مکمل مالی تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم مالی شمولیت کو فروغ دینے اور منفرد انداز سے تحفظ فراہم کرنے اور بچت کے حل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جن سے حقیقی نتائج پیدا ہوں۔

یہ شراکت داری جوبلی لائف انشورنس اور یو بی ایل کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں صارفین کو جدید، حقیقی اور ان کی ضروریات کے مطابق مالیاتی حل فراہم کرنے کے لیے نئے معیارات قائم کریں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.