BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے رواں سال ملک بھر میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 494 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور 1.49 ارب روپے برآمد کیے ہیں۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والا ادارہ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے معاملات میں ملوث عناصر کے خلاف قومی سطح پر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق رواں سال 384 چھاپے مارے اور غیر قانونی آپریٹرز کے خلاف 396 مقدمات درج کیے۔ ان کے قبضے سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسیوں میں 4 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ امریکی ڈالر، 20 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسیاں اور ایک ارب 13 کروڑ روپے کی نقدی شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران متعدد دکانیں سیل کردی گئیں جو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے عمل میں لائی گئیں۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ غیر قانونی کرنسی کی تجارت میں ملوث غیر ملکی ایجنٹوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا۔

مزید برآں ادارے نے کہا کہ مجرموں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایف آئی اے نے 7 ستمبر کو کہا کہ اس نے ملک کے مختلف حصوں میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس اور انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کے خلاف اپنی کارروائی تیز کر دی ہے جس کے نتیجے میں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں اور کروڑوں روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔

Comments

Comments are closed.