BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) ریسرچ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) نے اپنی نیشنل سیونگز اسکیمز (این ایس ایس) پر منافع کی شرحوں میں ترمیم کی ہے، جو 17 ستمبر 2025 سے مؤثر ہوں گی۔

شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرحِ منافع میں 6 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کا اضافہ کیا گیا ہے، جو پہلے 10.36 فیصد تھی اور اب بڑھ کر 10.42 فیصد ہوگئی ہے۔ اسی طرح، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں 42 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں اسکیمیں فی سال 9.92 فیصد کا منافع دے رہی ہیں، جبکہ اس سے قبل یہ 9.50 فیصد تھا۔

اس کے برعکس، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جو پہلے 11.54 فیصد تھی اور اب گھٹ کر 11.42 فیصد ہوگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حالیہ مانیٹری پالیسی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے بدلتے ہوئے شرحِ سود کے ماحول کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

چند روز قبل، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر قلیل المدتی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

نیشنل سیونگز آرگنائزیشن پاکستان کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے، جو 3.4 کھرب روپے سے زائد کا پورٹ فولیو منظم کرتا ہے اور ملک بھر میں 376 برانچوں کے نیٹ ورک کے ذریعے 40 لاکھ سے زیادہ صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے، جسے 12 ریجنل ڈائریکٹوریٹس کے تحت چلایا جاتا ہے۔

سی ڈی این ایس حکومت کو بجٹ خسارے کے مالیاتی انتظام میں مدد فراہم کرتا ہے اور اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کی معاونت کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.