پاکستانی فاؤنڈڈ میٹرک نے قطری وی سی فنڈ سے سرمایہ کاری حاصل کرلی، سیڈ راؤنڈ 1.3 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
متحدہ عرب امارات میں قائم فِن ٹیک اسٹارٹ اپ میٹرک، جس کی بنیاد تین پاکستانیوں نے رکھی تھی، نے قطر کی کمپنی اے-ٹائپیکل وینچرز سے سرمایہ کاری حاصل کی ہے، جس کے بعد اس کے سیڈ راؤنڈ کی مالیت 1.3 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔
اس فنڈنگ راؤنڈ میں دیگر سرمایہ کاروں نے بھی حصہ لیا، جن میں 500 گلوبل، ہب71، آئی ٹو آئی وینچرز، پلس وی سی، ایپک اینجلز, اوکال اینجلز, ایکسیلیریٹ پراسپیریٹی اور دیگر اسٹریٹجک اینجل سرمایہ کار شامل ہیں۔
اپریل میں میٹرک نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے سروسز کو خلیج اور ایشیا کے خطے میں پھیلانے کے لیے سات ہندسوں والے سیڈ راؤنڈ میں فنڈنگ حاصل کر رہی ہے، تاہم اس وقت اس نے رقم کی تفصیلات ظاہر نہیں کی تھیں۔
میٹرک، جو کہ ابو ظہبی میں ہیڈکوارٹرڈ ہے، ایک اے آئی فِن ٹیک اسٹارٹ اپ ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ریئل ٹائم مالیاتی انٹیلیجنس فراہم کرتا ہے۔
میٹرک کا فلیگ شپ پراڈکٹ میکس ایک کانورسیشنل بزنس کو‑پائلٹ” کے طور پر کام کرتا ہے، جو مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کر کے ایکشن ایبل انسائیٹس فراہم کرتا ہے اور صارفین کو ڈیٹا کی بنیاد پر سفارشات دیتا ہے۔
میکس کاروباری مالکان کو اخراجات کے پیٹرنز سمجھنے، کارکردگی کی پیش گوئی کرنے اور ترقی کے مواقع شناخت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
2022 میں مینا طارق، عمر پرویز خان، اور سی ٹی او ڈاکٹر حبیبہ کی قیادت میں قائم ہونے والا میٹرک پلیٹ فارم انگریزی اور عربی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے اور دنیا بھر کے 130,000 سے زائد کاروباروں اسے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کا اے آئی مارکیٹ پلیس مالیاتی خدمات جیسے کہ فنانسنگ کے اختیارات تک رسائی بھی فراہم کرتا ہے۔
اے-ٹائپیکل وینچرز کی منیجنگ پارٹنرالینا ٹروہینا نے کہا کہ میٹرک چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے سب سے اہم چیلنج حل کر رہا ہے، پیچیدہ مالیاتی ڈیٹا کو واضح اور ایکشن ایبل انسائیٹس میں تبدیل کرنا۔ ان کی ٹیکنالوجی صرف کاروباروں کو اپنے اعداد و شمار سمجھنے میں مدد نہیں دیتی بلکہ ان کی کاروباری ترقی کو بھی تیز کرتی ہے۔
اے-ٹائپیکل وینچرز کے وینچر پارٹنر علی الشلقانی نے کہا کہ یہ فنڈنگ میکس کی پروڈکٹ ڈیولپمنٹ کو تیز کرے گی، اس کے استعمال کو بڑھائے گی، اور جی سی سی اور دیگر خطوں میں چھوٹے کاروباروں کے لیے فنانسنگ اور بینکنگ سروسز کے انٹیگریٹڈ پائلٹس کو اسکیل کرے گی۔
قطری وی سی فنڈ کی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم میٹرک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ میٹرک ابھرتے ہوئے مارکیٹس میں ایس ایم ایز کے لیے سب سے زیادہ معتبر مالیاتی انٹیلیجنس پلیٹ فارم بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میٹرک 2025 میں سعودی مارکیٹ کے لیے عربی ورژن بھی لانچ کر رہا ہے، جس سے وہ خطے کی سب سے متحرک معیشتوں میں سے ایک تک پہنچ سکے گا۔
میٹرک کی شاپیفائی اور زو ہو جیسی پلیٹ فارمز کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپس اس کے پروڈکٹس کی تقسیم کے لیے ثابت شدہ چینلز فراہم کرتی ہیں، جبکہ ویب اور اینڈرائیڈ پر ملٹی پلیٹ فارم اپروچ وسیع رسائی یقینی بناتی ہے۔
لنکڈ اِن پر مینا طارق نے کہا کہ اے-ٹائپیکل وینچرز وہی پارٹنر ہے جس کی ہمیں ضرورت تھی: ابتدائی مرحلے کے ماہرین، فِن ٹیک اور اسی ایم ای سپورٹ میں، اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس پر فوکس کیے ہوئے۔ وہ وہ جذبہ لاتے ہیں جو دنیا بھر میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے ہمارے مشن کو آگے بڑھا رہا ہے۔






















Comments
Comments are closed.