کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ، مجموعی مالیت 14.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 5 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ذخائر کی مجموعی مالیت 14.336 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر اس وقت 19.68 ارب ڈالر ہیں، جن میں سے 5.34 ارب ڈالر کے ذخائر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ”5 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 34 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ذخائر بڑھ کر 14,336.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔“
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 14.30 ارب ڈالر کی سطح پر موجود تھے۔
























Comments
Comments are closed.