BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اپنے چائنیز فن ٹیک شراکت دار اوپے(OPay) کے ساتھ مل کر قلیل مدت میں 100 ارب روپے سے زائد کی ڈیجیٹل ریٹیل ادائیگیاں کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

یہ شاندار کامیابی فیصل بینک کے دور اندیش اور جدید وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس کے ذریعے بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں محفوظ اور نقدی سے پاک لین دین کو فروغ دینے کا عمل مزید تیز کردیا ہے۔

یہ مشترکہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، مؤثر حکمتِ عملی اور مضبوط شراکت داری کے ذریعے محفوظ، تیز اور صارف دوست ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

فیصل بینک نے اس شراکت داری کے ذریعے ایس ایم ای اور ریٹیل سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کو مزید وسعت دی ہے۔

فیصل بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین کا کہنا تھا کہ بینک ہمیشہ ایسے حل متعارف کرانے میں پیش پیش رہا ہے جو صارفین، تاجروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ہوں۔ اُن کے مطابق اوپے کے ساتھ اشتراک کا مقصد ایک ایسا مشترکہ فریم ورک تشکیل دینا ہے جو مالیاتی نظام کو مزید مستحکم کرے اور شفافیت و شمولیت کو یقینی بنائے۔

دوسری جانب اوپے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیب خان نے اس سنگ میل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل بینک کے ساتھ یہ کامیابی اس شراکت داری کی مضبوطی اور صارفین و کاروباری اداروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ادارے مل کر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید قابلِ رسائی اور آسان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

فیصل بینک اور OPay کی یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانشل انفرا اسٹرکچر کو مستحکم بنانے، مرچنٹ ڈیجیٹائزیشن کو فروغ دینے، مالی شمولیت بڑھانے اور ایک جدید نان کیش معیشت کے قیام کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.