BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے جمعہ کو مختلف بڑے دریاؤں بشمول ستلج، چناب اور دریائے سندھ میں شدید سیلابی صورتحال کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ موسلادھار بارشیں جاری ہیں اور بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑنے کی صورتحال مزید تشویش پیدا کررہی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے انتباہ میں کہا ہے کہ گنڈا سنگھ والا میں دریائے ستلج میں غیر معمولی طور پر بلند سیلابی سطح برقرار رہے گی جبکہ دریا ئے چناب میں پنچ نند کے مقام پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلند سے بہت زیادہ سیلابی سطح تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر غیرمعمولی طور پر بلند سیلابی سطح برقرار رہے گی جبکہ دریائے چناب پنچ نند کے مقام پر اآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بہت زیادہ بلند سیلابی سطح تک پہنچنے کی توقع ہے۔

مزید برآں، دریائے سندھ گڈو میں 7 سے 8 ستمبر کے دوران بلند سے بہت زیادہ سیلابی سطح متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ڈی جی خان، راجن پور اور مشرقی بلوچستان میں 7 تا 9 ستمبر کے دوران فلش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ، سندھ کے بڑے شہروں میں بھی اسی مدت کے دوران شہری سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بارش کے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 6 تا 9 ستمبر کے دوران سکھر، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد ڈویژنز میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژنز کے ساتھ سندھ کے مغربی علاقوں میں بھی بارش جبکہ بعض مقامات پر شدید بارش متوقع ہے۔

اسی طرح، مشرقی دریاؤں کے بالائی حصوں، مشرقی بلوچستان کے ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژنز میں بھی گرج چمک اور بارش، بعض مقامات پر شدید بارش کے ساتھ متوقع ہے۔

اسی طرح، مشرقی دریاؤں کے بالائی حصوں، مشرقی بلوچستان کے ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژنز میں بھی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوسکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.