BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-0.91%)
KSE100 Decreased By (-0.54%)
KSE30 Decreased By (-0.53%)
BAFL 56.41 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.79 Increased By ▲ 0.16 (0.65%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.71 (4.06%)
DGKC 184.50 Decreased By ▼ -2.72 (-1.45%)
FABL 93.52 Decreased By ▼ -0.19 (-0.2%)
FCCL 51.10 Decreased By ▼ -0.55 (-1.06%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.88 Increased By ▲ 0.03 (0.3%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 88.86 Decreased By ▼ -2.37 (-2.6%)
OGDC 312.60 Decreased By ▼ -0.79 (-0.25%)
PAEL 34.94 Decreased By ▼ -0.30 (-0.85%)
PIBTL 14.40 Decreased By ▼ -0.31 (-2.11%)
PIOC 234.15 Decreased By ▼ -5.47 (-2.28%)
PPL 218.90 Decreased By ▼ -2.46 (-1.11%)
PRL 91.25 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SNGP 90.25 Decreased By ▼ -0.62 (-0.68%)
SSGC 22.92 Decreased By ▼ -0.38 (-1.63%)
TELE 7.43 Decreased By ▼ -0.18 (-2.37%)
TPLP 12.00 Decreased By ▼ -0.56 (-4.46%)
TRG 55.49 Decreased By ▼ -0.30 (-0.54%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر اپنا فلائٹ آپریشن سیالکوٹ سے لاہور منتقل کر دیا ہے۔

سیالکوٹ میں فلائٹ آپریشن کے بارے میں پی آئی اے کے ترجمان نے ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (SIAL) کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

نوٹم ایک سرکاری اطلاع ہے جو پائلٹس اور ایوی ایشن عملے کو فلائٹ آپریشنز پر اثر انداز ہونے والی اہم معلومات سے آگاہ کرنے کے لیے جاری کی جاتی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے پروازیں اب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے آپریٹ کی جائیں گی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے وقت پر معلومات اور فلائٹ شیڈول کے لیے ایئرلائن کے کال سینٹر 786-786-111 سے رابطہ کریں۔

پاکستان گزشتہ کئی ہفتوں سے مون سون کی بارشوں سے نبرد آزما ہے، جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں 40 ہزار وہ لوگ شامل ہیں جو 14 اگست کے بعد سیلاب کی وارننگ کے پیش نظر خود سے اپنے گھروں کو چھوڑ کر نکل گئے۔

سیلاب کے حوالے سے سرکاری طور پر بتائی گئی اموات کی تعداد ہفتے کو 831 تھی، جن میں سے آدھی اموات اگست میں ہوئی ہیں۔

سیالکوٹ ان شہروں میں شامل ہے جو اس بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، جہاں اس سال ریکارڈ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایس آئی اے ایل) کے ترجمان عمر خان نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر سیلابی پانی نکالنے کی کارروائی جاری ہونے کے باعث فلائٹ آپریشنز کو معطل کرنے کے حوالے سے ایک باقاعدہ نوٹم جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام قسم کی پروازوں کا آپریشن 31 اگست کی رات 10 بجے تک معطل رہے گا۔“

ترجمان نے مزید کہا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تمام افسران اور ملازمین دن رات سیلابی پانی نکالنے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ “ تمام وسائل بشمول ڈی واٹرنگ پمپ ایئرپورٹ پر پہنچا دیے گئے ہیں اور ایئرپورٹ پر نصب تمام آلات مکمل طور پر محفوظ ہیں۔“

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.