BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں بشمول سیالکوٹ، شکّرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کیا ہے۔ یہ بات پاک فوج کے ترجمان ادارے نے اتوار کو ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔

سکھ برادری سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے گا۔

آرمی چیف کا یہ دورہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں پانی چھوڑے جانے کے بعد کیا گیاہے، جس سے متعدد گاؤں زیر آب آ گئے ہیں، جن میں کرتارپور بھی شامل ہے جو نارووال کے نزدیک دریاۓ راوی کے کنارے واقع ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ۔سکھ برادری نے فیلڈ مارشل کو کرتارپور کے سیلاب متاثرہ دربار صاحب میں بروقت امدادی کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

سکھ برادری نے آرمی چیف کے کرتارپور دورے اور فوری امدادی آپریشنز کو بے حد سراہا ہے۔

سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑا نے سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ”پاکستان ہماری سرزمین ہے اور ہماری زندگی ہے۔ پاکستان اور سکھوں کے درمیان تعلق ہمیشہ مضبوط اور قائم رہے گا۔“

رمیش سنگھ اروڑا نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے سکھوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے سب سے محفوظ ملک ہے۔

سکھ رہنما نے کہا کہ ”جب سکھ یاتری پاکستان سے واپس آتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں۔ یاتری کہتے ہیں کہ یہاں جو محبت ہمیں ملتی ہے، ان کے دل نہیں چاہتے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر واپس جائیں“

دیگر سکھ رہنماؤں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے سکھ برادری کے لیے احترام کے جذبات پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کی محبت اور ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”دنیا بھر کے سکھ پاکستان کی طرف احترام اور عقیدت کے ساتھ سر جھکاتے ہیں۔ دنیا بھر کے سکھوں کی محبت اور ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔“

سیلابی پانی کے گوردوارہ سری دربار صاحب کرتارپور تک پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد، بچاؤ ٹیموں نے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔

پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ سیلابی پانی نکالنے کا آپریشن ایک دن کے اندر مکمل کر لیا گیا اور مقدس سکھ دربار کو جلد یاتریوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر ستھرا پنجاب کی ٹیمیں اور مختلف سرکاری محکموں کے افسران دن رات کام کر کے گوردوارے کی صفائی کرتے رہے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے حکومت کی مذہبی ورثے کے تحفظ اور سکھ یاتریوں کے لیے سہولتوں کے فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

تاریخی دربار جو کہ گرو نانک دیو کا آخری آرام گاہ سمجھا جاتا ہے، دریاۓ راوی میں طغیانی آنے کے بعد جزوی طور پر زیرِ آب آ گیا تھا، جب کہ پنجاب میں گزشتہ چالیس برسوں کا بدترین سیلاب آیا ہے۔

پاکستان آرمی شہری انتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہے۔ فوج نے متعدد بچاؤ اور امدادی کیمپ قائم کیے ہیں۔

اب تک ہزاروں افراد اور ان کے مویشیوں کو مختلف گاؤں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

متاثرہ افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.