BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے زیورات کی برآمدات کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو خط لکھا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ زیورات کی برآمدات کے لیے معطل شدہ ایس آر او 760 کو فوری طور پر بحال کیا جائے.

فیڈریشن کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ پاکستان کا سونے کے زیورات کا برآمدی شعبہ 6 مئی 2025ء سے ایس آر او 760 کی معطلی کے بعد مکمل طور پر بندش کا شکار ہے جس کے باعث ملکی برآمدات پر شدید منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں.

انہوں نے واضح کیا کہ سونے کے زیورات کی برآمدات اچانک رکنے سے نہ صرف عالمی آرڈرز متاثر ہوئے بلکہ غیر ملکی خریداروں کا اعتماد بھی متزلزل ہوا ہے.

خط میں کہا گیا کہ پاکستانی برآمدکنندگان نے بیرون ملک خریداروں سے ایڈوانس ادائیگیاں اور سونا وصول کر رکھا ہے تاہم پالیسی کی معطلی کے باعث ان آرڈرز کو وقت پر مکمل کرنا ممکن نہیں رہا، اس صورتحال سے قانونی مسائل جنم لے سکتے ہیں اور پاکستان کی ساکھ کو عالمی مارکیٹ میں شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

فیڈریشن چیمبر نے مزید بتایا کہ حکومت کی تشکیل کردہ اعلیٰ سطح کمیٹی نے ماضی کے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ میں یہ واضح کیا ہے کہ کسی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔وزارت تجارت نے بھی ایس آر او 760 کی بحالی کی سفارش وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے جو تاحال منظوری کی منتظر ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے خط میں زور دیا کہ جاری اور زیر التوا زیورات کے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کے لیے ایس آر او 760 کا اجراء فوری طور پر کیا جائے تاکہ عالمی خریداروں کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے اور پاکستانی برآمدکنندگان کو مزید مالی نقصان سے بچایا جاسکے ۔

وفاقی چیمبر نے خبردار کیا کہ اگر یہ معاملہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو نہ صرف زیورات کی برآمدات بری طرح متاثر ہوں گی بلکہ پاکستان کو عالمی تجارتی فورمز پر بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہےجو ملک کے مفاد میں ہرگز نہیں ہوگا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.