BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے اپنی ایولیوایشن سروسز کا کنٹریکٹ دنیا کی معروف پروفیشنل سروسز کمپنیوں میں سے ایک، ارنسٹ اینڈ ینگ (EY MENA) کو دے دیا ہے۔

پی ایس ایل نے اپنے تمام کمرشل اثاثوں کی جامع ویلیوایشن کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کا مقصد لیگ کی شفافیت، انصاف، ترقی اور طویل المدتی پائیداری کے عزم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

پی ایس ایل کے جاری کردہ بیان کے مطابق ویلیوایشن کا عمل رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگا اور توقع ہے کہ پانچ ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

اس دوران ای وائے مینا پی ایس ایل کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی، مارکیٹ ریسرچ اور بینچ مارکنگ ایکسرسائزز انجام دے گی اور پروجیکشنز و ویلیوایشن رپورٹس تیار کرے گی۔

اس عمل کے لیے ٹی او آرز پی ایس ایل گورننگ کونسل نے منظور کیے ہیں، جن میں درج ذیل نکات شامل ہیں:

موجودہ فرنچائزز کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو کا تعین کمرشل رائٹس (میڈیا، لائیو اسٹریمنگ اور اسٹیڈیم اسپانسرشپس) کی ویلیوایشن ٹائٹل اسپانسرشپ رائٹس کی ویلیوایشن نئی فرنچائز ٹیموں کی ویلیوایشن

بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ فرنچائزز کے لیے منصفانہ مارکیٹ ویلیو اور تجدیدی فرنچائز فیس کا تعین ان شرائط و ضوابط کے مطابق کیا جارہا ہے جو فرنچائز معاہدوں میں طے پائے تھے اور اب اپنی تکمیل کے قریب ہیں۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ یہ ویلیوایشن پی ایس ایل کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جس نے دنیا کی نمایاں کرکٹ فرنچائزز میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ ای وائے مینا جیسے عالمی ادارے کی شمولیت سے ہم مکمل شفافیت اور انصاف کو یقینی بنارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجدیدی سائیکل اور نئی ٹیموں کے اضافے کے پیش نظر یہ عمل موجودہ اور ممکنہ اسٹیک ہولڈرز کو لیگ کی ترقی اور طویل المدتی پائیداری پر مکمل اعتماد فراہم کرے گا۔ ویلیوایشن رپورٹ کے بعد پی سی بی ایسے باخبر اور اسٹریٹجک فیصلے کرے گا جو لیگ کے مستقبل کو تشکیل دیں گے۔

لیگ کے بیان میں کہا گیا کہ پی ایس ایل پاکستان کے کھیلوں کے منظرنامے کا ایک مضبوط ستون بن چکی ہے، جو کرکٹ میں شاندار کارکردگی، تجارتی کامیابی اور عالمی سطح پر پہچان کا محرک ہے۔

آئندہ تجدیدی سائیکل کے ساتھ لیگ سرمایہ کاروں، شائقین اور کھلاڑیوں کے لیے مزید بڑے مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments

Comments are closed.