BR100 Increased By (0.29%)
BR30 Increased By (0.37%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.50 Increased By ▲ 0.76 (1.34%)
BIPL 26.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 33.95 Increased By ▲ 0.27 (0.8%)
CNERGY 10.63 Increased By ▲ 0.82 (8.36%)
DFML 18.15 Decreased By ▼ -0.37 (-2%)
DGKC 209.50 Increased By ▲ 1.63 (0.78%)
FABL 99.50 Increased By ▲ 0.60 (0.61%)
FCCL 53.75 Increased By ▲ 0.23 (0.43%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.18 (-1.08%)
GGL 23.84 Increased By ▲ 0.27 (1.15%)
HBL 302.16 Decreased By ▼ -2.23 (-0.73%)
HUBC 219.25 Increased By ▲ 1.14 (0.52%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.14 (-1.31%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.68%)
LOTCHEM 29.87 Increased By ▲ 0.76 (2.61%)
MLCF 96.30 Increased By ▲ 0.80 (0.84%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 0.05 (0.02%)
PAEL 41.90 Increased By ▲ 0.07 (0.17%)
PIBTL 16.78 Increased By ▲ 0.28 (1.7%)
PIOC 297.01 Increased By ▲ 17.00 (6.07%)
PPL 220.44 Increased By ▲ 0.70 (0.32%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.30 Decreased By ▼ -1.19 (-1.11%)
SSGC 29.26 Increased By ▲ 0.33 (1.14%)
TELE 8.89 Increased By ▲ 0.13 (1.48%)
TPLP 12.56 Increased By ▲ 0.46 (3.8%)
TRG 60.26 Increased By ▲ 0.23 (0.38%)
UNITY 10.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.3%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

متحدہ عرب امارات کی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو گروپ نے پاکستان کے فِن ٹیک پلیٹ فارم ’ٹروکر‘ (Trukkr) میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس میں حصص حاصل کر لیے ہیں۔ یہ سرمایہ کاری یانگو وینچرز کے ذریعے کی گئی ہے اور یہ پاکستان میں کمپنی کی پہلی سرمایہ کاری ہے، جس کا اعلان جمعے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا۔

بیان کے مطابق یہ سرمایہ کاری ٹروکر کی آپریشنل وسعت، کریڈٹ اسکورنگ ٹولز کو مزید مؤثر بنانے اور پاکستان بھر میں ہزاروں ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس کاروباروں کو مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

یانگو گروپ نے کہا کہ سرمایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، یانگو اپنی 30 سے زائد عالمی منڈیوں میں موجود پراڈکٹ مہارت اور تجربات کے ذریعے ٹروکر کو تیزی سے توسیع اور پائیدار ترقی میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔“

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ معاہدہ پاکستانی اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم میں یانگو کی باضابطہ شمولیت کی علامت ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اپنے فعال مارکیٹس میں طویل مدتی ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو گروپ نے اپنی 20 ملین ڈالر مالیت کی کارپوریٹ وینچر فنڈ — یانگو وینچرز — کے تحت پاکستانی فِن ٹیک اور لاجسٹکس پلیٹ فارم ’ٹروکر‘ میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس میں اسٹریٹجک حصص حاصل کیے ہیں۔

یانگو وینچرز کا قیام MENA-P (مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان)، سب-سہارن افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کی مالی و تکنیکی معاونت کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ فنڈ صرف سرمایہ فراہم نہیں کرتا بلکہ رائیڈ ہیلنگ، ای کامرس، فِن ٹیک اور مصنوعی ذہانت (AI) جیسے شعبوں میں یانگو کی عالمی مہارت کو بھی ابتدائی مراحل کے کاروباروں تک پہنچاتا ہے، تاکہ وہ مؤثر اور پائیدار انداز میں ترقی کر سکیں۔

یانگو گروپ کے سی ای او دانیل شولییکو نے اس موقع پر کہا:

”پاکستان کا لاجسٹکس شعبہ بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ہے، اور ٹروکر اس شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے کلیدی مالیاتی حل فراہم کر رہا ہے، تاکہ آپریٹرز ایک مسابقتی مارکیٹ میں کامیابی سے آگے بڑھ سکیں۔ ہم اپنی ٹیکنالوجی اور تجربے کے ذریعے اس تبدیلی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں یہ ہمارا پہلا قدم ہے، لیکن اس سفر کی شروعات ہے۔“

دوسری جانب، ٹروکر کے سی ای او شہریار باوانی نے کہا:

”یانگو گروپ کے ساتھ شراکت داری ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ ان کی جدید لاجسٹکس ٹیکنالوجی تیار کرنے اور اسے 30 سے زائد ممالک میں نافذ کرنے کا تجربہ ہمیں پاکستان اور دیگر خطوں میں اپنی خدمات کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔“

ٹروکر نے 2023 میں 6.4 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی تھی، اور ساتھ ہی اسے نان بینکنگ فنانشل کمپنی (این بی ایف سی) کا لائسنس بھی ملا، جو فِن ٹیک کے شعبے میں اس کے کردار کو مزید مؤثر بناتا ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ٹروکر ایک ڈیجیٹل لاجسٹکس پلیٹ فارم ہے جو SaaS (سافٹ ویئر ایز اے سروس) ماڈل پر مبنی خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں ایمبیڈڈ فنانس کی صلاحیت بھی شامل ہے۔ اس کا مقصد لاجسٹکس سپیکٹرم کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے موثر اور مربوط حل فراہم کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.