BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے پاکستان اور ایران کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں وزارتی سطح پر 12 معاہدوں پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تجارتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا، جس سے عوامی سطح پر معاشی خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں جس کا ثبوت ایران اسرائیل جنگ اور پاک بھارت جنگ میں دونوں ممالک کا ایک دوسرے کا ساتھ دینا تھا۔

کاٹی کے صدر جنید نقی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل، لیدر اور فوڈ پروڈکٹس کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ پاکستان ایران کی سستی توانائی سے استفاہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی تاجر و صنعتکاروں کو ایران میں تجارت کے مواقع تلاش کرنے میں خاص طور پر معاونت فراہم کرے اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے دونوں ممالک کے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ بارٹر ٹریڈ کے ذریعے دوطرفہ حجم جلد بڑھایا جاسکتا ہے۔

صدر کاٹی نے کہا کہ دوطرفہ 3 ارب ڈالر کا تجارتی حجم توقعات سے بہت کم ہے جسے مشترکہ کاوشوں سے 10 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

صدر کاٹی نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی ای) پر اتفاق کیا ہے جو ہمارے تجارتی رابطوں میں اضافہ کرے گا۔ معاہدہ سے ٹیرف میں کمی، تجارتی رکاوٹوں کے خاتمہ سمیت دونوں ممالک میں کاروباری شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔

جنید نقی نے کہا کہا پاکستان ایران کے درمیان تعاون کے فروغ کے لئے روابط میں اضافہ انتہائی ناگزیر ہے، کیونکہ دونوں ممالک معاشی رابطوں کے فروغ سے اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔

حکومت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے مو ثر پالیسیاں تشکیل دے کیونکہ سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان کے زرعی و صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشترکہ نمائشوں اور بی ٹو بی اجلاس منعقد کئے جائیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.