BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

این ایچ اے منصوبے، آڈٹ رپورٹ میں 5.29 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  • رپورٹ میں سب سے بڑی بے ضابطگی 2.51 ارب روپے کی پائی گئی
شائع اپ ڈیٹ

آڈٹ رپورٹ 25-2024 نے وزارت مواصلات اور اس کی کلیدی ایجنسی نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے مختلف شاہراہ منصوبوں میں 5.29 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں اور طریقہ کار کی خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ میں سب سے بڑی بے ضابطگی 2.51 ارب روپے کی پائی گئی، جو پی سی-ون کی منظوری کے بغیر تعمیراتی کام کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق ہے۔ آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ این ایچ اے نے کچھ پیکجوں میں منصوبہ بندی کمیشن اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی سی-ون کی منظوری کے بغیر تعمیراتی کام شروع کر دیا، جس سے شفافیت اور وفاقی ترقیاتی رہنما اصولوں پر سوال اٹھتے ہیں۔

ایک اور نمایاں بے ضابطگی میں پاکچ-1 (ہکلہ–ڈی آئی خان موٹروے) میں 55 کروڑ 18 لاکھ 70 ہزار روپے کا نقصان سامنے آیا، جہاں زمین کے حصول سے قبل ہی منصوبے کا ٹھیکہ دے دیا گیا۔ اس عمل سے منصوبے میں تاخیر ہوئی، لاگت بڑھی، اور سی پیک کے ویسٹرن روٹ پر اثر پڑا۔

اسی پیکج میں ناپ تول کی خامیوں اور غلط نرخوں کے اطلاق کی وجہ سے 51 کروڑ 16 لاکھ 70 ہزار روپے کی اضافی ادائیگیاں بھی ہوئیں۔ آڈٹ حکام نے نشاندہی کی کہ ادائیگی کے لیے دعویٰ کردہ مقداریں فیلڈ سٹاف کی تصدیق کے بغیر ادا کی گئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہکلہ–ڈی آئی خان موٹروے کے ایک اور سیکشن میں بولی کے طریقہ کار کی بے قاعدگیوں اور نرخوں میں غلط اضافے کے باعث 36 کروڑ 9 لاکھ 10 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت کا فقدان تھا اور یہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کی عکاسی نہیں کرتا تھا۔

ایک غیر ضروری قیمت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 30 کروڑ 8 لاکھ روپے کی رقم بھی ادا کی گئی، جہاں کنٹریکٹرز کو مقررہ مدت کے بعد بھی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی گئی، حالانکہ حقیقی لاگت میں اس قدر اضافہ نہیں ہوا تھا۔

مزید یہ کہ 27 کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار روپے کی ریکوری ایڈجسٹ نہ کی گئی، جو کنٹریکٹرز کو ایڈوانس ادائیگی کے طور پر دی گئی تھی لیکن اسے حتمی بلوں سے منہا نہیں کیا گیا۔ یہ کنٹریکٹ پر عملدرآمد اور داخلی نگرانی میں سنگین کوتاہی کی عکاسی کرتا ہے۔

اسی طرح 22 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار روپے کا نقصان اُن کنٹریکٹرز کو تاخیر پر مبنی قیمت ایڈجسٹمنٹ دے کر پہنچایا گیا، جنہوں نے منصوبے میں پیش رفت نہیں دکھائی تھی۔ این ایچ اے نے کنٹریکٹ کی شقوں کے تحت جرمانے نافذ کرنے کے بجائے قیمتوں میں اضافہ دے دیا۔

ایک اور آڈٹ پیرا میں 21 کروڑ 72 لاکھ روپے کی ادائیگی غیر منظور شدہ آئٹمز پر کی گئی، جو اصل پی سی- ون کا حصہ نہیں تھے اور ان کی منظوری مجاز اتھارٹی سے نہیں لی گئی تھی۔ یہ ادائیگیاں مسابقتی بولی کے بغیر کی گئیں، جو سرکاری خریداری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

آخر میں آڈٹ رپورٹ نے 34 کروڑ 45 لاکھ روپے کے ایسے فائدے کا انکشاف کیا جو ایک کنٹریکٹر کو اس وقت دیا گیا جب منصوبے کی بروقت تکمیل اور پیش رفت سے متعلق شقوں کو نظرانداز کیا گیا۔ این ایچ اے نے وہ اقدامات نہیں کیے جو وقت پر مکمل ہونے کی حوصلہ افزائی اور زائد ادائیگیوں سے بچا سکتے تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.