بی وائی ڈی پاکستان نے جمعہ کے روز اپنی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی (پی ایچ ای وی) ”شارک 6“ متعارف کرا دی، جو کہ پاکستان میں پک اپ ٹرک کے شعبے میں پہلی پی ایچ ای وی ہے۔ اس کی قیمت ایک کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
بی وائی ڈی کے عہدیداران اور آٹو سیکٹر کے ماہرین کا ماننا ہے کہ ”شارک 6“ کی آمد سے مارکیٹ میں موجود خلا کو پُر کرنے میں مدد ملے گی اور یہ گاڑی آرام، فیچرز اور لگژری کے اعتبار سے دیگر پک اپ ٹرکوں کے مقابلے میں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرے گی۔
بزنس ریکارڈر سے بات کرتے ہوئے پاک ویلز کے شریک بانی سنیل منج نے رواں ہفتے کہا ہے کہ خراب سڑکوں کے انفرااسٹرکچر اور مناسب چارجنگ نیٹ ورک کی کمی کے پیش نظر پی ایچ ای وی ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ مسافر انجن اور پلگ اِن ہائبرڈ دونوں کا فائدہ اٹھا سکیں۔





















Comments
Comments are closed.