BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ٹرمپ ٹیرف: پاکستانی وفد کی تجارتی معاہدے کیلئے امریکی انتظامیہ سے جلد ملاقات متوقع

  • اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ملاقات میں شریک ہوں گی، بلوم برگ
شائع اپ ڈیٹ

بلومبرگ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹامی بروس نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی وفد جلد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے تجارتی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ملاقات کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ایک پریس بریفنگ میں ٹامی بروس نے بتایا کہ وہ پاکستانی وفد اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شریک ہوں گی۔

جیسا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ نیویارک میں پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے اعلیٰ سطح ایونٹس میں شرکت کر رہے ہیں اور واشنگٹن میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق، اسلام آباد کو توقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ 29 فیصد باہمی ٹیرف ہٹا دیے جائیں گے۔ جنوبی ایشیائی ملک نے سویا بین اور کاٹن کی درآمدات بڑھانے کی تجویز دی ہے جبکہ وہ پہلے ہی چین کے بعد امریکی کاٹن کا دوسرا بڑا خریدار ہے۔ دوسری جانب، پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی امریکہ ہے۔

حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے، جب ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایک ملاقات کی تھی۔

وزارتِ خارجہ نے 19 جولائی کو کہا تھا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ عالمی منظرنامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی علامت ہے۔

مزید برآں پاکستان کی وزارتِ خزانہ کے مطابق تجارتی معاہدہ مکمل کرنے کے لیے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی حال ہی میں امریکہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے واشنگٹن میں امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کی تاکہ اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

رائٹرز نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ یہ مذاکرات، جو باہمی ٹیرف پر مرکوز ہیں، اقتصادی تعلقات کو از سرِ نو ترتیب دینے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہیں، ایسے وقت میں جب جغرافیائی سیاسی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور پاکستان اپنی برآمدات پر سخت امریکی محصولات سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.