عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 3326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار 100روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 4 ہزار 414 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ 50 روپے کی کمی سے3964 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.